کراچی
(پی ٹی آئی )
پاکستان کی ایک عدالت نے سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی ایک عرضداشت مسترد کردی ہے جس میں ان پر عائد غیر ملکی سفری تحدایدات برخواست کرنے کی درخواست کی گئی تھی ۔عدالت نے یہ وضاحت بھی کی کہ یہ کام اس کے دائرہ اختیار میں نہیں ۔سندھ ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے سے انکار کرتے ہوئے 70سالہ سابق فوجی صدر کے وکیل کو اس سلسلہ میں حکومت سے رجوع ہونے کا مشورہ دیا ۔ یہاں یہ یاد دہانی ضروری ہوگی کہ حکومت نے 3فوجداری معاملات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کیلئے گرفتاری کے بعد مشرف کے غیر ملکی سفر پر پابندی عائد کردی تھی ۔ ان 3فوجداری معاملات میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کا قتل بھی شامل ہے ۔ سابق فوجی حکراں کو بعد ازاں تینوں ہی معاملات میں ضمانت پر رہائی حاصل ہوگئی تھی ۔ رہائی کے باوجود وزارت داخلہ نے ہنوز ای سی ایل فہرست سے پرویز مشرف کا نام خارج نہیں کیا ہے ۔ مشرف کے وکیل نے عدالت سے رجوع ہوکر ان کا نام فہرست سے خارج کرنے کی درخواست پیش کرتے ہوئے یہ جواز پیش کیا تھا کہ ان کی 95سالہ والدہ دبئی میں علیل ہیں اور وہ ان سے ملاقات کرنے بے چین ہیں ۔وکیل نے یہ دعوی بھی پیش کیا تھا کہ سفر پر امتناع سے ایسی صورتحال میں حقوق انسانی کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔ اٹارنی جنرل نے آج کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف فوجداری معاملات کے سبب ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہے لہذا اس سے اخراج سے قبل معاملات کی یکسوئی ضروری ہے ۔ پرویز مشرف پر بلوچ قائد اکبر بگٹی کے قتل کے علاوہ اپنی عہد حکومت 1999-2008کے دوران دستور پاکستان میں ترمیم کرنے اور نومبر 2007میں ملک میں ایمر جنسی نافذ کرنے کا بھی الزام ہے ۔
Treason case: Musharraf's petitions rejected
2013-12-24
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں