ڈھاکہ
(پی ٹی آئی )
بنگلہ دیش میں بر سراقتدار عوامی لیگ نے الیکشن کو ہدایت دی کہ وہ عوامی لیگ کے قائدین کی دولت اور اثاثوں کا انکشاف بند کردے ۔ اس سے ملک میں ایک نئی نزاع پیدا ہوگئی ہے ۔ عوامی لیگ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت دی کہ عوامی لیگ کے قانون سازوں کی دولت کا افشانہ کیا جائے ۔ عوامی لیگ نے الیکشن الیکشن کمیشن کو ہدایت دی کہ عوامی لیگ کے قانون سازوں کی دولت کا افشانہ کیا جائے ۔ عوامی لیگ کے قانون سازوں نے اپنے عہدوں پر رہ کر بھاری دولت جمع کرلی اور بھاری اثاثے پیدا کرلئے ۔ 5جنوری کو عام انتخابات ہونے والے ہیں ایسے میں الیکشن کمیشن نے عوامی لیگ کے قانون سازوں کے اثاثہ جات کا اعلان کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا کہ عوامی لیگ کی حکومت نے کہا کہ امیدواروں کے دولت واثاثوں کے تختہ جات میں دولت واملاک کا اندراج کوئی قانونی ضرورت نہیں ہے ۔ حکومت نے ہدایت دی کہ جب تک قانونی ضرورت نہ ہو اس وقت تک امیدوار وزرا ء یا قانون سازوں کے دولت کا افشانہ کیا جائے ۔ سابق وزیر داخلہ محی الدین خان عالمگیر ی کی قیادت میں عوامی لیگ کے ایک وفد نے الیکشن کمشنر قاضی رقیب الدین احمد سے ملاقات کی درخواست کی کہ عوامی لیگ کے امیدواروں کے اثاثوں کے تختے جات میں دولت اور اثاثوں کا انکشاف نہ کیا جائے جب تک کوئی قانونی ضرورت نہ لاحق ہو وزیر آبی وسائل محبوب الرحمن کے اثاثہ کے تختے میں ان کی دولت 7.61کروڑ ٹکابتائی گئی جبکہ پانچ سال قبل ان کی دولت صرف 41.88لاکھ ٹکاتھی ۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ انہوں نے عہدہ پر رہنے کے دوران زبردست دولت جمع کرلی ۔ وزیر موصوف نے تختہ میں بتایا کہ اس وقت ان کے قبضے 2865ایکر آراضی ہے جبکہ وہ پانچ سال قبل صرف 20ایکر زمین کے مالک تھے ۔ عوامی لیگ کے ایک اور قانون ساز عبدالرحمن نے دووستوں اور رشتہ داروں سے قرض لیکر 2008کے انتخابی مصارف کی تکمیل کی تھی ۔ اب ان کی دولت اس وقت کے مقابلے میں 315گنا زیادہ ہوگئی ۔ وزیر امکنہ عبدالمنان کی دولت پانچ سال قبل صرف 10لاکھ ٹکا تھی اب وہ 11لاکھ ٹکا مالیت کی املاک رکھے ہیں ۔اس طرح انہوں نے پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہونے کے بعد اپنی دولت میں صد فیصد اضافہ کرلیا ۔ اخبار \"دی نیوایج \"نے دو روز میں ااپنے اداریوں میں مسلسل تحریر کیا کہ سیاست داانوں سیاسی عہدوں کو دولت جمع کرنے کا ذریعہ بنالیا ہے ۔ اخبار نے لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوامی زندگی سے کرپشن کا خاتمہ کیا جائے ۔سیاستدانوں نے اپنے سرکاری عہدوں پر رہ کر زبردست دولت جمع کرلی ہے ۔ ایک اور اخبار \"ڈیلی اسٹار\"نے انسداد رشوت ستانی کمیشن سے مطالبہ کیا کہ اس بات کی تحقیقات کروائی جائیں کہ انتخابی امیدواروں کے ہاں اس قدر دولت کس طرح جمع ہوگئی ۔ببرسراقتدار عوامی لیگ کے امیدواروں کی دولت کے انکشاف سے وزیر اعظم شیخ حسینہ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ان پر اندرونی اور بیرونی اعتراض ہے کئے کہ وہ انتخابات کو یکطرفہ انداز میں منعقد کرناچاہتی ہیں ۔بنگلہ دیش کی کلیدی اپوزیشن بی این پی نے انتخابات کا مقاطعہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ عوامی لیگ کی حلیف جاتیہ پارٹی نے بھی انتخابات کا مقاطعہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
Awami League lawmakers accused of amassing wealth
2013-12-24
تاریخ اشاعت : 2013-12-24
زمرہ
sub-continent
عوامی لیگ کے امیدواروں کی دولت کا انکشاف نہ کرنے کی ہدایت
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں