کوویت کے وزرا نے وزیر اعظم کو اپنے استعفیٰ پیش کر دیے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-24

کوویت کے وزرا نے وزیر اعظم کو اپنے استعفیٰ پیش کر دیے

کوویت
(رائٹر)
کوویت کے کابینی وزرا نے آج اپنے استعفے وزیر اعظم شیخ جابر المبارک الصباح کو پیش کردیئے ۔اس طرح کا بینہ میں ردوبدل کی ہموار ہوسکتی ہے ۔ کوویت پارلیمنٹ میں 24دسمبر کو وزیر منصوبہ بندی وترقی آردشتی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے دہی کا امکان ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ وزرا کے استعفے ،پارلیمنٹ کے ساتھ مزید اختلافات سے گریز کا ایک طریقہ ہیں ۔ اسپیکر پارلیمنٹ مزدوق الغنیم نے بتایا کہ انہیں \"حکومت کا ایک رسمی مکتوب وصول ہوا ہے کہ وہ (ارباب حکومت )،کل پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے اور یہ کہ وزرانے استعفی دے دیا ہے\"۔وزیر کابینی امور محمد العبد اللہ الصباح نے وزرا کے استعفوں کی توثیق کی ہے اور کہا ہے کہ قومی مفاد میں جوبات سے بہتر ہے ،اس کے بارے میں فیصلہ کرنا امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کا کام ہے ۔ گذشتہ جولائی میں منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں جو ایران وجود میں آیا ہے وہ اپنے بعض پیشروؤں کے مقابلہ میں کابینہ سے زیادہ ہمدردی رکھتا دکھائی دیتا ہے ۔ (2006کے بعد سے مذکورہ انتخابات ،کوویت میں چھٹے پارلیمانی انتخابات تھے )۔نئی پارلیمنٹ کے قائم ہونے کے بعد یہ امید یں بڑھ گئی تھیں کہ کوویت کے معاشی ترقیاتی پراجکٹس میں پیشرفت ہوگی لیکن بعض ارکان ،نے اختلافی طرز عمل اختیار کیا اور بعض ارباب حکومت نے سوالیہ انداز کی درخواستیں پیش کیں جن میں سے ایک درخواست ،دشتی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر امکانی رائے دہی کی صورت میں ظاہر ہوئی ۔ کوویت کی اسلام پسند اور مقبول اپوزیشن نے انتخابی اصلاحات کے خلاف احتجاج کے طور ہر انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا ۔ وزرا کے استعفی کے اعلان سے چند گھنٹے قبل کوویت کی اعلی عدالت نے رولنگ دی کہ سال حال منعقدہ پارلیمانی انتخابات قانونی طور پر درست تھے ۔ عدالت نے وہ مقدمات خارج کردئیے کہ جن کے سبب پارلیمنٹ کی تحلیل اور نئے انتخابات کی نوبت آسکتی تھی ۔یہ کیس ،دستوری عدالت میں سابق ارکان پارلیمنٹ نے دائر کیا تھا اور اس کیس کے ذریعہ انتخابی نتائج کو،طریقہ کار کی بنیادوں پر چیلنج کیا گیا تھا ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگا کہ کوویت میں سیاسی نظام ، دیگر خلیجی ممالک کے نظام کے مقابلہ میں انتہائی کھلے پن کا حامل ہے ار دستوری عدالت کو بالعموم ،ایک آزاد ادارہ سمجھا جاتا ہے ۔
Kuwait ministers submit resignations to PM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں