آج یوم شہادت بابری مسجد - ایودھیا میں سخت سیکیورٹی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-06

آج یوم شہادت بابری مسجد - ایودھیا میں سخت سیکیورٹی

بابری مسجد شہادت کی برسی کے ضمن میں ایودھیااورملک بھرمیں سیکوریٹی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔ایودھیااورفیض آبادمیں امن وامان بحال رکھنے کے لیے سہ رکنی سیکوریٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔مسلمانوں نے6دسمبرکویوم سیاہ اورہندوتنظیموں نے یوم فتح منانے کا اعلان کیاہے۔ایودھیا کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔تقریبا10ہزارسیکوریٹی فورس تعینات کردی گئی ہے۔ کسی بھی ناخوشگوارواقعہ کوٹالنے کے لیے آراے ایف ریاستی پولیس اورپی اے سی کوبڑی تعدادمیں نگرانی کی ذمہ داری سونپ دہ گئی ہے۔لکھنومیں ایودھیاکے اے جی ڈی مکل گویل نے بتایاکہ تمام اضلاع کے پولیس عہدیداروں کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ اترپردیش میں کسی بھی م،ذہبی تقریبات رسومات اورریالیوں کی اجازت نہ دیں۔فرقہ وارانہ ہم آہنگی کونقصان پہنچانے والے شرپسندوں پرکڑی نگرانی رکھی گئی ۔ایودھیا میں تمام مشتبہ سرگرمیوں پرنظررکھنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیے گئے ہیں۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آرایس گوتم نے یواین آئی کوبتایاکہ ایودھیا میں امتناعی احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں۔وی ایچ پی،بجرنگ دل اوردیگرہندوتنظیموں نے ہندوعقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایودھیامیں رام مندر کی تعمیرکے لیے مندروں میں خصوصی یوجاکریں اوریوم فتح منائیں۔مسلم تنظیموں نے کل بابری مسجد کی شہادت کے21ویں برسی کے موقع پرپرامن بندمنانے کااعلان کیاہے۔مسلمانوں نے کل بازیانی مسجدکے لیے نمازجمعہ کے موقع پرخصوصی دعائیں کرنے کی اپیل کی ہے۔

Babri mosque demolition: Tight security in Ayodhya

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں