امریکی نوجوانوں کے لیے کمپیوٹر تکنالوجی میں مہارت ضروری - اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-10

امریکی نوجوانوں کے لیے کمپیوٹر تکنالوجی میں مہارت ضروری - اوباما

واشنگٹن
(پی ٹی آئی )
صدر بارک اوباما نے ہر طبقہ اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے امریکی شہریوں کمپیوٹر سائنس کی ٹکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے وضاحت کی کہ جدید عصری زندگی پر اس کے زبردست اثرات نمایاں ہورہے ہیں ۔ امریکی نوجوانوں کو ایک ویڈیو پیام میں اوباما نے کہا کہ اس ہنر میں مہارت نہ صرف آپ کے بلکہ ملک کے مستقبل کیلئے بھی انتہائی اہم ہے ۔ عصری زندگی میں خود کو دھاردار بنانا امریکی نوجوانوں کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔ لہذاایسے عصری آلات اور ٹکنالوجی کے استعمال میں مہارت زندگی میں خوشگوار انقلاب برپا کرسکتی ہے اوباما نے کمپیوٹر سائنس ایجوکیشن ویک تقریب کے دوران نوجوانوں کے نام یہ ویڈیو پیام جاری کیا ۔ تقریب ہر سال K-12طلباء کو کمپیوٹر سائنس کی تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کرنے کیلئے منعقد ہوتی ہے ۔ تقریب کا اہتمام ماہرین پر مشتمل انجمنوں سرکاری اداروں اور رضاکار تنظیموں کی جانب سے ہوتا ہے جس کا مقصد لاکھوں امریکی نوجوانوں کو کمپیوٹرپروگرامنگ میں مہارت حاصل کرنے کی ترغیب دینا ہے ۔ او باما کے علاوہ کئی دیگر قائدین بھی اس تقریب میں شریک ہوئے جن میں ہاؤز میجارٹی لیڈر ایرک کنیسٹر بھی شامل ہیں ۔
Obama emphasises on computer education for Americans

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں