سیاسی بحران کے خاتمہ کے لیے وزیر اعظم تھائی لینڈ کی پیشکش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-03

سیاسی بحران کے خاتمہ کے لیے وزیر اعظم تھائی لینڈ کی پیشکش

بنکاک
(رائٹر)
تھائی لیند کی وزیر اعظم ینگ لک شیناوترا نے آج کہا کہ وہ موجود سیاسی بحران کے خاتمہ کیلئے کسی بھی پرامن حل کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے ہر راستہ کھولنے کیلئے تیار ہے جیسا کہ حکومت کی برخاستگی کیلئے ملک کے دارالحکومت کی سڑکوں پر ہزاررہا افراد احتجاج کررہے ہیں ۔ شیناوترا نے یہاں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ پولیس احتجاجیوں کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں کرے گی تاہم بعد ازاں نیشنل سیکوریٹی کے سربراہ نے کہا کہ ربرکی گولیاں اس وقت استعمال کی گئیں جب احتجاجوں نے وزیر اعظم کے دفتر میں داخل ہونے کی دھمکی دی تھی ۔ اسی دوران وزیر اعظم نے حکومت مخالف مظاہرین کی طرف سے استعفی کے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے اقتدار چھوڑنے سے انکار کردیا جبکہ بنکاک میں مظاہرین اور سکیوریٹی حکام کے مابین تازہ جھڑپیں ہوئیں ۔ شینا وترا نے کہا کہ آئین کے تحت مظاہرین کے مطالبات کو تسلیم کرنا نا ممکن ہے تا ہم انھوں نے کہا کہ وہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ میں عوام کا خوش کرنے کیلئے جو کچھ بھی کرسکتی ہوں کروں گی لیکن ایک وزیر اعظم کی حیثیت سے میں جو کچھ کروں وہ آئین کے مطابق ہونا چاہیے ۔ مظاہرین ینگ لک شینا وترا کی حکومت کو ہٹاکر ان کی جگہ غیر منتخب عوامی کونسل کو لانا چاہتے ہیں ۔
Thai PM vows to 'open every door' to end crisis peacefully as forces fire rubber bullets

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں