چین برطانیہ 10 معاہدوں کو قطعیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-03

چین برطانیہ 10 معاہدوں کو قطعیت

بیجنگ
(یواین آئی )
چین کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کیلئے اب تک سب سے بڑے وفد کے ساتھ چین کے دورہ پر آئے برطانوی وزیر اعطم ڈیوڈکیمرون یہاں کئی اہم لیڈر س سے بات چیت کریں گے ۔ سرکاری اطلاع کے مطابق کیمرون کے سہ روزہ دورہ پر ان کے ساتھ 100رکنی وفد بھی آیا ہے ۔ کیمرون نے یہاں نامہ نگار سے کہاکہ چین کے دوطرفہ روابط کو فروغ دینے کیلئے آیا ہوں ، چین نے جس رفتار سے ترقی کی ہے وہ ہمارے وقت کی سب سے بڑی کامیابی ہے ، یہ ہر ایک کی اپنی سمجھ ہے کہ وہ اس معاملہ امیں کس طرح ردعمل ظاہر کرے کیونکہ چین کی ترقی کو وہ ایک چیلنج یا خطرہ مان سکتے ہیں یاایک امکان کے طور پر دیکھ سکتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں برطانیہ کا جواب بہت ہی واضح ہے کہ وہ چین کو کامیاب ہوتے دیکھنا چاہتا ہے ۔ برطانوی وزیر اعظم نے بیجنگ آمدکے بعد آج چین کے وزیر اعظم کی کیچیانگ سے ملاقت کی ۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے موجود ہ دور میں چین کے برھتے ہوئے اقتصادی اثر ورسوخ کو سراہا اور یوروپی یونین اور بیجنگ کے مابین آزاد تجارت کے مجوزہ معاہدہ کے سلسلہ میں اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر چینی وزیر اعظم نے بتایا کہ فریقین نے آزادانہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے ۔ دونوں سربراہان مملکت کی اس ملاقات میں 10معاہدوں کو بھی حتمی شکل دی گئی ۔ کیچیانگ نے یہ بھی بتایا کہ فریقین کے مابین بات چیت کے دوران تیز رفتار ریل کے منصوبہ کے حوالہ سے واضح پیشترفت ہوئی ہے ۔ 2012ء میں دلائی لاما اور کیمرون کا پہلا دورہ چین ہے ۔
Britain's Cameron pushes EU-China trade deal in Beijing

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں