میزورم میں کانگریس کو دوبارہ اقتدار حاصل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-10

میزورم میں کانگریس کو دوبارہ اقتدار حاصل

میزورم کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس متواتر دوسری بار برسر اقتدار آگئی ہے۔ 4 ریاستوں میں شکست کے بعد میزروم میں کامیابی سے کانگریس کو حوصلہ ملا ہے۔ آج شام تک 40 رکنی اسمبلی کے 25 نتائج کا اعلان کیا جاچکا تھا جس میں کانگریس نے 22نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی اور 4حلقوں میں اس کو سبقت تھی۔ اس ریاست کی اصل اپوزیشن پارٹی میزو نیشنل فرنٹ (ایم این ایف) بہت پیچھے ہے اور اس نے صرف 3 حلقوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ 2008ء میں اس فرنٹ کو 3 ہی حلقوں سے کامیابی ملی تھی۔ چیف منسٹر لال نتھوالانے، جنہوں نے 2 حلقوں سرچھپ اور ہرنگ ترزو سے مقابلہ کیا تھا دونوں حلقوں سے کامیابی حاصل کی۔ وہ 4 معیادوں سے چیف منسٹر ہیں۔ اولذکر حلقہ میں انہوں نے 734 ووٹوں کی اکثریت سے ایم این ایف کے اپنے قریب ترین حریف لال رمزو کو ہرادیا۔ موخر الذکر حلقہ میں چیف منسٹر نے میزورم پیپلز کانفرنس( ایم پی سی) کے امیدوار لالتھن سنگا کو 1638 ووٹوں کی اکثریت سے ہرادیا۔ اس حلقہ میں 5رخی مقابلہ ہوا تھا جبکہ اولذکر حلقہ میں 4رخی مقابلہ ہواتھا۔ 11 ریاستی وزراء نے انتخابی مقابلہ میں حصہ لیا تھا جن میں سے 8 وزراء کامیاب ہوگئے۔ اسپیکر اسمبلی آر روما دیا نے وقار کی نشست ایزول نارتھ۔1 سے کامیابی حاصل کرلی جبکہ ریاستی وزیر سیاحت ایس ایاٹو، حلقہ سیہا میں ایم این ایف کے امیدوار کے بچھوا کے مقابلہ میں ہار گئے۔ انتخابی نتیجہ پر تبصرہ کرتے ہوئے چیف منسٹر لال تنھو الا نے کہاکہ کانگریس کی حمایت میں "موافق کارکردگی" مہم نے کام کیا۔ انہوں نے کہاکہ "میں اس ریاست میں آئندہ حکومت تشکیل دینے والا ہوں"۔

Congress retains power in Mizoram

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں