مینن - شندے - راہل - مودی - امریکی وفد سے ملاقات سے انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-18

مینن - شندے - راہل - مودی - امریکی وفد سے ملاقات سے انکار

نیویارک میں ہندوستانی ڈپٹی قونصل جنرل دیویانی کھوبرا گیڈ کے ساتھ امریکی حکام کی بدسلوکی پر ناراضگی کا اظہار حکومت ہند کے عہدیداروں اور سیاستدانوں کی جانب سے بھی دیکھا گیا جبکہ انہوں نے دورہ کنندہ امریکی کانگریسی وفد کے ساتھ اپنی ملاقاتیں منسوخ کردیں۔ وزیرداخلہ سشیل کمار شنڈے نے دیویانی سے کئے گئے سلوک کے خلاف بطور احتجاج امریکی وفد کے ساتھ پہلے سے طئے شدہ ملاقات منسوخ کردی۔ اسپیکر لوک سبھا میرا کمار نے کل اس وفد سے ملاقات سے انکار کردیا تھا۔ قومی سلامتی کے مشیر شیوشنکر مینن پانچ رکنی امریکی وفد سے ملاقات کرنے والے تھے لیکن انہوں نے بھی اسی بنیاد پر ملاقات سے انکار کردیا۔ یہ وفد امریکی کانگریس کے ارکان جارج ہولڈنگ، پٹ اولسو، ڈیوڈ شیو کرٹ، رابرٹ ووڈال اور ایم بورڈ الوپر مشتمل ہے۔ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے دیویانی سے نیویارک پولیس کے سلوک کے خلاف بطور احتجاج کانگریسی وفد سے ملاقات سے انکار کردیا۔ یہ ملاقات کل طئے تھی لیکن راہول نے اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اُن سے ملاقات سے انکار کردیا۔ چیف منسٹر گجرات اور بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی نے دورہ کنندہ سے ملاقات سے انکار کردیا۔ مودی نے ٹویٹر پر کہاکہ امریکہ میں ہماری خاتون سفارتکار سے جو بدسلوکی کی گئی ہے اُس پر بطور احتجاج ہماری قوم سے اظہار یگانگت کرتے ہوئے میں نے امریکی وفد سے ملاقات سے انکار کردیا ہے۔ وزیر خارجہ سلمان خورشید نے گرفتاری اورجامہ تلاشی کے واقعہ کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے میں نے امریکی وفد سے ملاقات سے انکار کردیاہے۔ وزیر خارجہ سلمان خورشید نے گرفتاری اور جامہ تلاشی کے واقعہ کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہاکہ ملک کی ناراضگی سے امریکہ کو واقف کرونے ہر ممکن سخت ترین اقدام کیا جارہا ہے۔ عرب لیگ کے دورہ کنندہ سکریٹری جنرل کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں اس بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے خورشید نے کہا "جو کچھ ممکن ہے کیا جارہا ہے ہم مسئلہ حل کرنے جس قدر موثر راستہ اختیار کرسکتے ہیں، اُس شدت کے ساتھ اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔

Shinde, Modi and Rahul refuse to meet US delegation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں