سردار پٹیل مسلم دشمن نہیں تھے - اڈوانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-25

سردار پٹیل مسلم دشمن نہیں تھے - اڈوانی

بی جے پی کے سینئرلیڈرایل کے اڈوانی نے آج ان الزامات کوچیلنج کیاہے کہ سردارپٹیل،مسلم دشمن تھے۔اڈوانی نے سردارپٹیل کی قوم پرستانہ ساکھ پرزوردینے کے لئے ایک اسلامی اسکالراور کانگریسی رہنماڈاکٹر رفیق زکریاکی کتاب سے حوالے دئیے۔اڈوانی نے اپنے بلاک پر،ایک قومی میگزین میں شائع شدہ"گمراہ کن"مضمون پرحیرت کااظہارکیا۔اس مضمون میں بعض ریکارڈس کے حوالوں سے سردارپٹیل کو"انتہائی فرقہ پرست نقطہ نظر"کاحامل قراردینے کی کوشش کی گئی ہے اورجواہرلال نہرو کو"سیکولرقوم پرستی"کی علامت قراردیا گیا۔اس مضمون میں یہ بھی کہاگیاہے کہ یہی وجہ سے کہ سنگھ پرپورا"ایک کی پوجاکرتاہے اوردوسرے سے نفرت کرتاہے"۔اڈوانی نے سردارپٹیل کے خلاف کئے گئے ریمارکس کی پرزورتردیدکی ہے اورپٹیل کے خلاف عائد کردہ الزامات کے ردکے لئے ڈاکٹررفیق زکریاکے نقاط نظرپیش کئے ہیں۔(ڈاکٹررفیق زکریا،ہندوستانی مسلمانوں سے متعلق موضوعات پراتھاریٹی سمجھے جاتے ہیں)۔رفیق زکریاکے لکچرس پرمشتمل کتاب"سردارپٹیل اورہندوستانی مسلمان"سے حوالے دیتے ہوئے اڈوانی نے کہاہے کہ کانگریسی رہنما(رفیق زکریا) بھی(پہلے)یہ تاثررکھتے تھے کہ پٹیل،مسلمانوں کوپسند نہیں کرتے تھے۔اپنے بلاگ میں مذکورہ کتاب سے حوالہ دیتے ہوئے اڈوانی نے کہاہے کہ"میں نے(رفیق زکریانے)جتنی زیادہ ریسرچ کی اتناہی زیادہ اس بات کے قائل ہوئے کہ ہندوستان کے مردآہن کوکئی اعتبارسے غلط سمجھاگیاتھااورہندوستانی مسلمانوں کے تعلق سے ان کے رویہ کے بارے میں الجھنیں تھیں جن کودور کرنے کی ضرورت تھی۔مجھے(رفیق زکریاکو)خوشی ہے کہ میں یہ کام کرسکااورمیں اس سے مطمئن ہوں"۔

Sardar Patel was not anti-Muslim: Advani

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں