ریاستی سول سروسز میں پروموشن - امتحان کا لزوم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-25

ریاستی سول سروسز میں پروموشن - امتحان کا لزوم

آل انڈیاسروسیزیعنی انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس(آئی اے ایس)،انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس)اورانڈین فورسٹ سروس (آئی ایف ایس)میں پروموشن کیلئے پرونشل سول سروس(پی سی ایس)کے افسروں کواب یونین پبلک سروس کمیشن(یوپی ایس سی)کے ذریعے لیے جانے والے امتحان اورانٹرویوسے گزرناپڑے گا۔اب تک پی سی ایس افسروں کی سینئرنی اورسالانہ خفیہ رپورٹ(اے سی آر)کی بنیادپرانہیں آئی اے ایس،آئی پی ایس یاآئی ایف ایس میں پروموشن دیاجاتاتھا۔وزارت برائے پرسنل نے اسٹیٹ سروسیزسے آل انڈیاسروسیزمیں پروموشن کے ضابطوں میں حال ہی میں تبدیلی کی ہیں۔تمل ناڈو سمیت کچھ دیگرریاستوں نے اس قدم کی مخالف کی ہے۔ایک تحریری امتحان اورانٹرویو سمیت4مرحلوں والی کل1000نمبروں کے عمل کے ذریعے اسٹیٹ سروسیزکے افسروں کوآل انڈیاسروسیزمیں پروموشن دیاجائے گا۔نئے ضابطوں کے مطابق اسٹیٹ سول سروس کے افسروں کو2پیپروں کے تحریری امتحان سے گزرنا ہوگا،جس میں پہلاسوالنامہ دلچسپی جانچ اوردوسراسوالنامہ عموی مطالعہ اورریاست سے وابستہ سوالات کاہوگا۔تحریری امتحان کے علاوہ انٹرویو لیاجائے گااورپھرایک بورڈپی سی ایس افسروں کے اے سی آرکی جانچ کرے گا۔واضح رہے کہ صرف3سروسیز۔انڈین ایڈمنسٹریٹوسروس۔انڈین پولیس سروس اورانڈین فورسٹ سروس۔آل انڈیاسروسیزہیں۔نئے ضابطوں میں کہاگیاہے کہ4'مرحلوں۔تحریری امتحان،سروس کال،اے سی آرکے جائزہ اورانٹرویو میں حاصل کیے گئے نمبروں کے حساب سے متعلقہ علاقہ کے سبھی امیدواروں کی حتمی قابلیت لسٹ تیار کی جائے گی،ضابطوں کے مطابق غیر پی سی ایس افسروں کیلئے2سوالناموں کے علاوہ تیسراسوالنامہ بھی ہوگا،جومضموں،کمپری ہنسن(فہم عامہ)اورپریسس رائٹنگ سے متعلق ہوگا۔تحریری امتحان کاویٹج30فیصد،سروس کال کا25فیصد،اے سی آرکا25فیصداورانٹرویوکا20فیصدہوگا۔سبھی زمروں(آئی اے ایس،آئی پی ایس اورآئی ایف ایس)میں پروموشن پانے کی خواہش رکھنے والے افسروں کوریاست میں'گروپ اے،سروس میں8سال کا تجربہ ہوناچاہیے اوران کی عمر54سال سے کم ہونی چاہیے۔

Exams for state civil services officers for promotion to IAS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں