تمل ناڈو میں ایس ڈی پی آئی 10پارلیمانی حلقوں میں اپنے امیدوار اتارے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-22

تمل ناڈو میں ایس ڈی پی آئی 10پارلیمانی حلقوں میں اپنے امیدوار اتارے گی

چنئی میں واقع سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے تمل ناڈو یونٹ کے ہیڈ کوارٹرس میں پارٹی کی ریاستی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں پارٹی کی ترقی ، ریاست کے سیاسی ماحول اور پارلیمانی انتخابات کے تعلق سے تفصیلی بحث و مباحثہ کیا گیا کی اور اجلاس میں مندرجہ ذیل قرار دادمنظور کی گئیں۔ پہلے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں تمل ناڈو میں ایس ڈی پی آئی ایسے سیاسی پارٹی سے اتحادی سمجھوتہ کرکے پارلیمانی انتخابات کا سامنے کرے گی جو پارٹی ، ایس ڈی پی آئی کے مطالبات کو مانتی ہوں۔ دیگر صورتحال میں پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تمل ناڈو میں ایس ڈی پی آئی 10پارلیمانی حلقوں میں تنہا انتخابات میں حصہ لے گی۔ پارٹی نے ریاستی حکومت کو یاد دہانی کرائی کے تمل ناڈو کی حالیہ بر سر اقتدار اے آئی اے ڈی ایم کے پارٹی نے گزشتہ اسمبلی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ تمل ناڈو میں مسلمانوں کو حاصل 3.5%فیصد ریزرویشن کو بڑھا کر 7%فیصد کریں گے، لہذا ریاستی کمیٹی نے اپنے قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے وعدے کوجلد از جلد پورا کرے۔ ملک میں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے طویل مدت سے مطالبہ کئے جانے والے لوک پال بل کی منظوری کا پارٹی نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کو چاہئے کہ وہ بھی ریاست میں لو ک آیوکتہ بل کو فوری طور پر منظوری کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے۔ ہندوستانی سفارتی افسر دیویانی کوبراگڈے کے ساتھ امریکی پولیس حکام نے جو بدسلوکی کی ہے اس کی پارٹی نے سختی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ مسلسل ہندوستانوں رہنماؤں اور افسران کی بے عزتی کرتا آرہا ہے۔ لہذا اس معاملے میں مرکزی حکومت امریکہ کے خلاف سخت موقف اختیار کرک سخت اقدامات اٹھانا چاہئے۔ایک اور قرار داد میں پارٹی نے کہا ہے کہ اگلے پارلیمانی انتخابات میں تمل ناڈو میں کچھ سیاسی پارٹیاں ، فرقہ پرستی کی بنیاد پر سیاست کر رہی بی جے پی کے ساتھ انتخابی سجھوتہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ ریاستی کمیٹی نے تمل ناڈو میں سیکولر اقدار کی قدر کرنے والی سیاسی پارٹیوں اور عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فر قہ پرستی کی سیاست کرنے والی بی جے پی کو ریاست میں مکمل طور پر نظر انداز کریں اور ساتھ میں بی جے پی کے حامی اور اتحادی پارٹیوں کو بھی عوام نظر انداز کریں۔ ہم جنس پرستی کے تعلق سے حالیہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے پارٹی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت اس فیصلے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے گریز کرے۔ جس سے ہم جنس پرستی جیسے سماج کے لیے ناسور اور ثقافت پر دھبہ لگانے والے غیر مہذبانہ فعل کو ہندوستان جیسے ثقافتی ملک سے صفایا کیا جاسکے۔ آخیر میں پارٹی کارکنان سے درخواست کیا گیا کہ وہ پارلیمانی انتخابات میں فعال طور پر کام کریں اور عوام سے درخواست کیا گیا ہے اگلے پارلیمانی انتخابات میں عوام پارٹی کی مکمل تائید کریں۔ ریاستی کمیٹی کے اجلاس میں ریاستی صدر تہلان باقوی نے صدارت کی، اور ریاستی کمیٹی جلاس میں ریاستی جنرل سکریٹری پی عبد الحمید، نظام محی الدین، پارٹی خازن امجد پاشاہ، ریاستی نائب صدر ایس ایم رفیق احمد ، ریاستی سکریٹریان، سید علی، امیر حمزہ، عبد الستار، رتھنم اناچی ، ابو طاہر، سمیت ریاستی کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

SDPI to contest from 10 parliamentary constituencies in Tamilnadu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں