جئے للیتا کی لال قلعہ پر نظریں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-20

جئے للیتا کی لال قلعہ پر نظریں

اے آئی اے ڈی ایم کے سربراہ اور ٹاملناڈو کی چیف منسٹر جئے للیتا نے آج اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ پارٹی کی مکمل کامیابی کو یقینی بنائیں تاکہ یو پی اے کو مرکز سے بے دخل کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی امن ، خوشحالی اور ترقی کے نعروں کے ساتھ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کرے گی ۔ چیف منسٹر نے پارٹی کی ایکزیکٹیو وجنرل کونسل کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ جئے للیتا نے اپنی پارٹی کا تقابل سوپرفاسٹ اکسپرس ٹرین سے کیا جوقومی دارالحکومت کی طرف جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی سینٹ جارج اکسپریس میں تبدیل ہوگی ۔ اب 2014ء کے انتخابات قریب ہیں ۔ہمیں دہلی کے لال قلعہ پر پہونچنے کیلئے اپنے آپ کو ریڈ فورٹ اکسپریس میں بدلنا چاہئیے ۔ اس دوران اے آئی اے ڈی ایم کے نے پارٹی کی صفوں میں جئے للیتا کو وزیر اعظم بنانے کی مہم کے درمیان آج کہاہے کہ پارٹی چیف اور ٹاملناڈو کی چیف منسٹر جئے للیتا اعلی عہدہ پر فائز ہونے کی لائق ہیں ۔پارٹی نے ریاست اور پوڈوچیری میں آئندہ لوک سبھا انتخابات میں تمام 40نشستیں جیتنے کا عزم کیا تاکہ ان کیلئے ساز گار حالات پیدا کئے جاسکیں ۔ پارٹی کے فیصلہ سازاداروں جنرل کونسل اور ایگزیکیٹو کے اجلاس میں اس سلسلہ میں قرار داد یں منظورکی گئیں اور ایک ہمہ پہلو اور باصلاحیت شخصیت ہونے پر جئے للیتا کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

Tamil Nadu must give a Prime Minister: AIADMK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں