بنگلہ دیش انتخابات پروگرام کے مطابق 5 جنوری کو - شیخ حسینہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-05

بنگلہ دیش انتخابات پروگرام کے مطابق 5 جنوری کو - شیخ حسینہ

ڈھاکہ
(پی ٹی آئی )
بنگلہ دیش کی برسراقتداری عوانی لیگ کے اتحاد نے انتخابات کے مقاطعہ کے اپوزیشن کے اعلان کی خاطر میں نہ لانے کا اعلان کیا اور پروگرام کے مطابق5جنوری کو انتخابات کروانے کا اعلان کی ا۔ عوامی لیگ کے ایک سینئر قائد نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہوں گے اور دستوری عمل جاری رہے گا ۔ تاہم شیخ حسینہ نے واضح کردیا ، اگر وقت پر انتخابات نہ ہوسکیں تو دستور کے مطابق عمل جاری رہے گا ۔ وزیر اعظم شیخ حسینہ نے یہ بھی کہا کہ کوئی انتخابات میں مقابلہ کرے یانہ کرے انتخابات وقت پر ہوں گے ۔ شیخ حسینہ کے یہ ریمارکس ایک ایسے وقت سامنے آئے جبکہ کلیدی اپوزیشن پارٹی بی این پی پارٹی نے انتخابات کا مقاطعہ کرنے کا اعلان کیا اور اس کے علاوہ برسراقتدار محاذ میں شامل جاتیہ پارٹی نے بھی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔ جاتیہ پارٹی کے صدر حسین محمد ارشاد نے کل یہ اعلان کیا تھا کہ انتخابات کے لیے حالات موزوں نہیں ہیں ۔ جاتیہ پارٹی کے دو اہم قائدین انیس الاسلام ، ضیاء الدین ہبلو نے انتخابات مقررہ وقت ہر ہونا چاہئے ۔ ان قائدین نے توقع ژاہر کی کہ جاتیہ پارٹی کے صدر حسین محمد ارشاد اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کریں گے ۔ بی این پی اور اس کی حلیف پارٹیوں نے مسلسل بند پر عمل کیا ہے اور اس دوران پر تشدد واقعات ہوئے ۔ اپوزیشن کی ہڑتال میں مرنے والوں کی تعداد 50سے شائد ہوگئی ہے ۔ عوامی لیگ نے انتخابات کی نگرانی کے لیے ہمہ جماعتی عبوری حکومت قائم کی ہے ۔ تاہم بی این پی عبوری حکومت میں شامل ہونے سے انکار کردیا ۔ بی این پی کا مطالبہ ہے کہ انتخابات کی نگرانی کے لیے ایک غیر جماعتی نگر انکار حکومت قائم کی جائے ۔ وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کل رات آرمی چیف اور دیگر اعلی عہدیداروں سے نظروقانون کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ چیف الیکشن مشنر قاضی رقیب الدین سعد نے کہا کہ اگر عوامی لیگ اور بی این پی مفاہمت کرلیں تو انتخابات کے شیڈول پر نظرثانی کی جائے گی ۔
Bangladesh to hold election on January 5

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں