تہلکہ ایڈیٹر ترون تیج پال کی گوا پولیس کی جانب سے گرفتاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-01

تہلکہ ایڈیٹر ترون تیج پال کی گوا پولیس کی جانب سے گرفتاری

تہلکہ کے ایڈیٹر ترون تیج پال کی ایک عدالت کی جانب سے ان کی درخواست پیشگی ضمانت مسترد کئے جانے کے بعد گوا پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ عدالت نے ان کی خاتون ساتھ کے ساتھ دست درازی اور حراستی عصمت ریزی کے مماثل حرکات میں ملوث ہونے میں بادی النظر میں انھیں ذمہ دار قرار دیتے ہوئے درخواست پیشگی ضمانت مسترد کردی ۔ 50سالہ تیج پال کو یہ بات منظر عام پر آنے کے 10دن بعد گرفتار کیا کہ انھوں نے مبینہ طور پر اس ماہ کے اوائل میں پاناجی میں ہونے والے ایک پرگرام کے دوران ایک خاتون صحافی پر جنسی حملہ کیا تھا ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انوجا پربھودیسائی نے اپنے 25صفحات پر مشتمل حکم نامہ میں کہا کہ متاثرہ لڑکی کے بیان ، ای ملیز وغیرہ کی شکل میں موجود دستاویزات اور ان کی تفصیلات سے جن کا دوبارہ تذکرہ یہاں ضروری نہیں ہے بادی النظر میں پتہ چلتا ہے کہ درخواست گذارنے جو اس لڑکی کے سرپرست اور والدہ کی طرح تھے ، نہ صرف ان کی عصمت پر ہاتھ ڈالا ہے بلکہ اپنے رتبہ کا غلط استعمال کیا ، ان کے اعتماد کو ٹھیس پہونچائی اور ان کے جسم سے چھیر چھاڑ کی ۔ عدالت نے وکیل صفائی کے اس ادعاکو مسترد کردیا کہ تیچ پال کے خلاف مقدمہ سیاسی محرکات پر مبنی ہے اور مخالف عصمت ریزی قوانین ظالمانہ ہے ۔ پولیس کے ساتھ تیج پال کا چوہے بلی کا کھیل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کی جانب سے درخواست پیشگی ضمانت مسترد کئے جانے کے 90منٹ بعد ختم ہوا ۔ جج نے گزشتہ 2دنوں سے دلائل کی سماعت اور استغاثہ نے ان کی درخواست کی روز مخالفت کی۔ تہلکہ کے 50بانی دونا پاؤلاعلاقہ میں کرائم برانچ ہیڈکوارٹر س میں تحویل لیا گیا جہاں وہ ان کے ارکان خاندان کے ساتھ تھے ۔ جب تیج پال کی گرفتاری کے بعد ان کی بیوی ، بیٹی ، بھائی اور دوست سنجے رائے پولیس آؤٹ پوسٹ سے باہر آئے ۔

Plea rejected, Tejpal arrested

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں