کانگریس اور بی جے پی کے درمیان زبانی حملوں کا سلسلہ جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-01

کانگریس اور بی جے پی کے درمیان زبانی حملوں کا سلسلہ جاری

وزیرفینانس پی چدمبرم نے آج ایک بار پھر بی جے پی کے وزار ت عظمی امیدوار نریندرمودی کو نشانہ تنقید بنایا اور کہاکہ بی جے پی لیڈر معاشیات میں پہلا سبق پڑھارہے ہیں اور اس بات کی تردید کی کہ انھوں نے کھبی یہ کہا تھا کہ سونا خریدنے سے مہنگائی پیدا ہوتی ہے۔ چدمبرم نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہاکہ تاریخ کا سبق پڑھانے کے بعد اب نریندرمودی معاشیات میں پہلا سبق پڑھارہے ہیں ۔ مجھے یاد ہے کہ کئی مواقع پر یہ کہا تھا کہ سونا خریدنے سے جو زیادہ تر آمد کیا جا تا ہے ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھتا ہے ۔ مجھے یادنہیں کہ میں نے کبھی یہ کہا ہو کہ سوناخریدنے سے مہنگائی بڑھتی ہے ۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں یہ بات کہی ۔ وہ مظاہرہ مودی کی حالیہ تقاریر کی غلطیوں کا حوالہ دے رہے تھے جن میں ملک کی تاریخ اور دیگر واقعات بیان کئے گئے تھے ۔ انھوں نے طنزیہ انداز میں ماہرین معاشیات سے کہا کہ وہ مودی کے نئے سبق کا نوٹ لیں ۔ وزیر فینانس جودھپور کی ایک انتخابی ریالی میں مودی کے مبینہ ریمارکس کا جواب دے رہے تھے جن میں مودی نے کہا تھا کہ چد مبرم نے مہنگائی کو سونے کی خریدی سے منسوب کیاہے ۔ چدمبرم نے اخبارات میں شائع مودی کے ریمارکس کے حوالے سے کہا کہ میں ان کے اتنا تعلیم یافتہ تو نہیں ہوں لیکن میں یہ جانتا ہوں کہ مہنگائی سونا خریدنے سے نہیں بلکہ کرپشن کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ مودی اپنی انتخابی تقاریر میں کئے گئے ریمارکس کے سلسلہ میں مخالفین کی تنقیدوں کا نشانہ بنے ہوئے ہیں ۔ کیوں کہ ان کی تقاریر حقائق سے ہم آہنگ نہیں ہیں۔ قبل ازیں پٹنہ میں ایک ریالی میں مودی نے کہا تھا کہ چند رگپت کا تعلق گپتا خاندان سے تھا ۔ اسی ریالی میں انھوں نے بہار کی طاقت کی ستایش کی تھی کہ سکندر کی فوج نے ساری دنیا کو فتح کیا تھا لیکن بہاریوں نے اسے شکست دی تھی ۔ حقیقت میں سکندر کی فوج نے نہ کبھی گنگا کو پار کیا اور نہ بہاریوں نے اسے شکست دی ۔ گجرات کے کھیڑا علاقہ میں تقریر کرتے ہوئے مودی نے مجاہد آزادی شیاماجی کرشنا ورما کی استھیا ں سوئٹر رلینڈ سے واپس نہ لانے پر کانگریس کو نشانہ تنقید بنایا تھا ۔ انھوں نے شیاماجی کرشنا ورما کا نام لینے کے بجائے شیاما پرساد مکرجی کا نام لیا تھا جو جن سنگھ کے بانی تھے جو بعدمیں بی جے پی بنی ۔ بہر حال مودی نے اپنی غلطیوں کے لیے معذرت خواہی کرلی ہے ۔ نریندر مودی نے آج پہلی کم مرتبہ اروند گجریوال پر تنقید کرتے ہوئے ان پر شخص سیاسی اغراض کے لئے انا ہزارے کی مخالف کرپشن تحریک کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کا الزام لگایا ۔ وزارت عظمی کے لئے بی جے پی کے امیدوار نے گجریوال یا ان کی عام آدمی پارٹی کا نام لئے بغیر عوام کو نئے لوگوں کے لئے ووٹ دینے کے خلاف خبردار کیا ۔ مودی نے کانگریس کے ایک گڑھ سیما پوری میں بی جے پی کی ایک امتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جے پی تحریک کے کئی سال بعدانا ہزارے نے کرپشن کے خلاف بگل بچایا تھا ، ہمیں امید تھی کہ عوام کو کرپشن سے چھٹکارہ ملے گا لیکن بعض لوگوں نے اپنے شخصی سیاسی عزائم کے لئے انا ہزارے کی مقدس تحریک کی پیٹھ میں چھرا گھونپا اور پورا ایجی ٹیشن ختم ہوگیا ۔ گجراتی چیف منسٹر نے کہاکہ کانگریس ایک ہاتھ دکھاتی ہے لیکن دونوں ہاتھوں سے لوٹتی ہے جب کہ نئے لوگوں کے لئے دو ہاتھ بھی کافی نہیں ہیں ۔ مودی نے وزیر اعظم منموہن سنگھ اور وزیرفینانس پی چدمبرم پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انھوں نے اپنی ، کتابی معلومات، سے ملک کو تباہ کردیا ہے ۔ 4دسمبر کے اسمبلی انتخابات سے پہلے کئی ریالیوں سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ انھوں نے منمو ہن سنگھ اور چدمبرم کی معلومات یا قابلیت پر سوال نہیں اٹھایا لیکن اپنی کتابی معلومات اور ذہانت سے ان دونوں قائدین نے ملک کو تباہ کردیا ہے ۔ مودی نے کہا کہ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں مودی سے معاشیات نہیں سیکھنی ہیں لیکن کم ازکم آپ کو نرسمہا راؤ اور اٹل بہاری واجپائی سے سیکھناچاہئے تھا ، تب آپ کو پتہ چلتا کہ ملک کو کس طرح چلانا ہے ۔ دونوں کو ماہرین معاشیات نہیں سمجھاجاتا تھا لیکن یہ دو عظیم قائدین ملک کے مسائل سے واقف تھے ۔

Congress and BJP continued verbal attacks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں