6/دسمبر ریاض اردو نیوز
پٹرول اسٹیشنوں کے کاروبار سے غیر ملکی کمپنیوں کو دور کرنے اور رکھنے کیلئے سعودی گروپ متحرک ہوگیا ۔وزارت ہندیاتودیہی امور نے حال ہی میں پٹرول اسٹیشنوں اور سروس سنٹر ز کوجدید تر بنانے کے حوالے سے نئے قواعد وضوابط کا جیسے ہی اعلان کیا فورا ہی غیر ملکی کمپنیاں اس میں حصہ لینے کیلئے آگے آنے لگیں ۔ یہ صور تحال دیکھ کر سعودی قومی گروپ نے آرامکوسے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے الوطن اخبار کے مطابق باخبرذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول اسٹیشنوں کی کمپنیوں کی قومی کمیٹی کے ارکان یہ سفارشات منظور کرانا چاہ رہے ہیں کہ پٹرول اسٹیشنوں اور سروس سنٹرز کو جدید تر بنانے والے پروگرام میں سعودی کمپنیوں کو غیر ملکی کے حریف کے طور پرحصہ لینے کا موقع دیاجائے ۔ جو سہولتیں خارجی کمپنیوں کو پیش کی جارہی ہوں وہی سہولتیں مقامی کمپنیوں کو بھی مہیا کی جائیں ۔ کمیٹی کے ارکان نے عندیہ دیاہے کہ وہ جلد ہی اس سلسلے میں آرامکو سے رابط کریں گے ۔ اس سلسلے میں ایک کوشش یہ کی جارہی ہے ۔کہ کسی ایک علاقے میں ہر پٹرول اسٹیشن کی سجل تجاری کے اجرا ء پراتفاق کیا جائے ۔ کمیٹی کے ارکان کا ایک مطالبہ یہ بھی ہے کہ نئے نظام کی تشکیل میں انہیں بھی شریک کیا جائے ۔Petrol station jobs for local saudis
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں