سعودی عرب - بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سرکاری عہدوں کی معیاد مقرر کرنے کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-07

سعودی عرب - بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سرکاری عہدوں کی معیاد مقرر کرنے کا مطالبہ

وزارت (خزانہ ) نے خبر دار کیا ہے کہ سرکاری منصوبوں کے ٹھیکوں میں کھلی خامیاں پائی گئی ہیں ۔اصل ٹھیکے دار معاملات طے کرکے درپردہ دوسرے درجے کے ٹھیکے داروں کو ٹھیکے دیدیتے ہیں ۔علاوہ ازیں سرکاری منصوبوں پر بعض ٹھیکے دار اجارہ داری قائم کئے ہوئے ہیں ۔ مطالبہ محکمہ تحقیقات استغاثہ نے واضح کیا ہے کہ جب تک سرکاری عہدوں کی میعادمقرر نہیں ہوگی اس وقت تک بد عنوانی کا خاتمہ مشکل ہوگا لہذابدعنوانی کے سدباب کیلئے سرکاری عہدوں کی میعاد مقرر کی جائے ۔ وزارت خزانہ نے اعتراف کیا کہ سرکاری اداروں اور ٹینڈرز کے نظام میں بڑی خرابیاں ہیں ۔ انہی کی وجہ سے بدعنوانی پھیلتی چلی جارہی ہے ۔ وزارت خزانہ نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ٹھیکوں اور ٹینڈرز کے اجراء سے قبل کڑی نگرانی کا خصوصی نظام تیار کیا جائے ۔ اگر کوئی ارادہ یا محکمہ کسی کو کسی منصوبے کا ٹھیکہ دیتاہے اور پھر وہ ٹھیکہ کسی اور کے حوالے ہوتاہے تو منتقلی کے اس عمل کی باقاعدہ کارروائی ہونی چاہئے اور وزارت خزانہ کو اس سے آگاہ کیا جانا ضروری ہے ۔ محکمہ تحقیقات واستغاثہ نے سعودی عرب میں انتظامی بد عنوانی کے حالات اور ان پرقابو پانے کی جدوجہدکے زیر عنوان سمینار میں مطالبہ کیا کہ انتظامی ومالی بدعنوانی کے مسائل میں ملوث افراد کی تشہیر کی جائے ۔ ایسا ہوگا کہ تب ہی بدعنوانی کا گلا گھونٹا جاسکے گا ۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ انتظامی ومالی بدعنوانی میں اضافے کے کئی اہم اسباب ہیں جب تک انہیں کنٹرول نہیں کیا جائیگا بات نہیں بنے گی ۔ سرکاری منصوبوں کو مطلوبہ معیار نافذ نہیں کیا جارہا ہے ۔ غیر اخلاقی کام اور جرائم پھیل رہے ہیں ۔ شہریوں کو پیش کی جانے والی خدمات کا معیار گرا ہوا ہے ۔ سرکاری عہدیداروں کو ایک طرح سے بد عنوانی کے حوالے سے تحفظ حاصل ہے ۔ معاوضے کیلئے درکار قانونی ضوابط موجود نہیں ہیں ۔ سرکاری خزانے میں گڑ بڑ کو کنٹرل کرنے والے قوانین کا اجراء اور ان کی خامیوں کو دور کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔

Saudi Arabia - Fixed term govt jobs to eliminate corruption

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں