قیمتوں میں اضافہ اور کرپشن سے عوام برہم - سی پی آئی ایم قائد سیتا رام یچوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-10

قیمتوں میں اضافہ اور کرپشن سے عوام برہم - سی پی آئی ایم قائد سیتا رام یچوری

Sitaram Yechury
دہلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے بہترین مظاہرہ کے ساتھ سی پی آئی ایم قائد سیتارام یچوری نے کہاکہ عوام کانگریس کی پالیسیوں کے تعلق سے برہم ہیں اور متبادل کی تلاش میں ہیں۔ پارلیمنٹ کے باہر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یچوری نے کہاکہ عوام متبادل کی تلاش میں ہیں جو ان کے روز مرہ کے مسائل کا حل فراہم کرسکے۔ یچوری نے کہاکہ ان نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ کانگریس کی پالیسیوں کے خلاف شدید برہمی ہے۔ عوام کس طرح اپنے برہمی ظاہر کرسکتے ہیں، اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آیا دہلی کی طرح کوئی متبادل ہے، ان کو اس سے فائدہ ہوا ہے۔ جہاں کوئی متبادل نہیں وہاں اپوزیشن پارٹیوں کو فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پالیسیوں سے زیادہ عام آدمی پارٹی کو الیکشن میں کس طرح کی مدد ہوئی ہے وہ یہ کہ ان کے بارے میں یہ دیکھا گیا کہ ممکنہ طورپر متبادل فراہم کرسکتے ہیں۔ فی الحال صرف ایک ایجنڈہ جو انہوں نے عوام کو دیا ہے وہ انسداد رشوت ستانی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم کچھ مختلف چاہتے ہیں مگر مختلف کیاہے، یہ کوئی حساس انداز میں ظاہر نہیں ہورہا ہے۔ اس سوال پر کہ آیا عام آدمی پارٹی کے منشور میں جو وعدے کئے گئے ہیں اس کو مکمل کئے جاسکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ یہ مشکل ہے۔ برقی نصف قیمت پر یہ ایک بہت ہی پرکشش نعرے ہیں مگر سوال یہ ہے کہ عوام پر زائد بوجھ نہیں پڑنا چاہئے۔ دہلی میں بی جے پی 31 نشستوں کے ساتھ 70 رکنی ایوان میں واحد بڑی پارٹی کی حیثیت سے ابھری ہے جسے جادوئی نمبر 36 کیلئے مزید 5نشستوں کی ضرورت ہے۔ یو این آئی کے مطابق کمیونسٹ پارٹی مارکسٹ نے کہاکہ کانگریس نے مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود بی جے پی کو بے دخل نہیں کیا کیونکہ عوام کو ان ریاستوں میں ان کی اس پارٹی کی صورت میں متبادل نظر نہیں آیا۔ 4 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد پولٹ بیورو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ان دو ریاستوں میں بی جے پی کی خراب حکمرانی اور کرپشن کے باوجود عوام کانگریس کو نہیں چنا کیونکہ یوپی اے کے دور حکومت میں قیمتوں میں اضافہ کا بوجھ، کرپشن نے عوام کو کانگریس سے متنفر کردیا۔ راجستھان میں جہاں سی پی آئی ایم نے 3نشستوں کو کھودیاہے، پارٹی نے کہاکہ عوام نے کانگریس سے چھٹکارا پانے کے عزم کے ساتھ حصہ لیا جس کی وجہہ سے بی جے پی کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔ سی پی آئی ایم نے کہاکہ تمام تینوں نشستوں پر پارٹی امیدواروں کی ناکامی سے اسمبلی کے نتائج اس کیلئے مایوس کن رہے۔

People were in search of an alternative: Yechury on polls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں