47 فیصد پاکستانی ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی ٹیکس چوری کے مرتکب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-24

47 فیصد پاکستانی ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی ٹیکس چوری کے مرتکب

اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
پاکستان کی قومی وصوبائی اسمبلیوں کے منتخب 1070ارکان میں سے 47فیصد نے جاریہ سال کے اوائل میں آمدنی ٹیکس (محاصل) ادا نہیں کئے جبکہ 12فیصد ارکان نے کبھی نیشنل ٹیکس نمبر حاصل نہیں کئے ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی یا پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے ٹیکس ناد ہندہ ارکان کا تعلق بڑی اور اہم سیاسی جماعتوں سے ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (نواز)کے 54اور عمران خان کی تحریک انصاف پارٹی کے 19ارکان اسمبلی ٹیکس ناد ہند گان کی فہرست میں نمایاں مقام پر ہیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے 13،جمعیت علمائے اسلام کے 7اور متحدہ قوی موومنٹ کے15ارکان تیسرے ،چوتھے اور 15ویں مقام پر ہیں ۔ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے جن افراد کے ٹیکس اعلانات کو متنازعہ قرار دیاہے ان میں وزیر اعظم نواز شریف ،عمران خان ،انکی پارٹی کے نائب صدر شاہ محمود قریشی ، نیشنل اسمبلی اسپیکر ایا زصادق ،جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن اور ایم کیو ایم کے پارلیمانی قائد فاروق ستار شامل ہیں ۔نواز شریف کے داماد کیپٹن (سبکدوش) محمد صفدر کا نام ان افراد کی فہرست میں شامل ہے جنہیں نیشنل ٹیکس نمبر حاصل ہے ۔ روز نامہ دی نیوز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ 530قانون سازوں ، جنہوں نے اپنے پرچہ نامزدگی میں ٹیکس ادائی کا تذکرہ کیا ہے ان میں سے 31فیصد اعلی قائدین ہیں اور انہوں نے رقومات میں پھیر بدل کر کے کبھی ٹیکس ادا نہیں کیا ۔ رپورٹ میں یہ وضاحت بھی کی گئی کہ 54ارکان اسمبلی کا ریکارڈ حاصل نہ ہوسکا کہ ان کی جانچ ہوسکتی ۔ فیڈ ریل بورڈ آف ریو نیو (ایف بی آئی ) کے مطابق 0.5فیصد سے بھی کم پاکستانی انکم ٹیکس ادا کرتے ہیں ۔پاکستان کی مجموعی آبادی180ملین ہے لہذا ملک میں اس حساب سے ٹیکس دہندگان کی کل تعداد صرف 7لاکھ 50ہزار ہے ۔
47% of Pakistan Parliamentarians do not pay income tax

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں