واشنگٹن
(پی ٹی آئی )
ہندوستانی امریکی لوزیانا گورنر اور ریپبلکن پارٹی کا ابھرتا ستارہ بابی جندل امریکی صدراتی انتخابات 2016میں مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کررہے ہیں ۔ لوز یانہ ریاست کے ہی ایک سینٹر نے بات بتائی ۔ سینٹر ڈیوڈ ویٹر نے امریکی ٹی وی چینل سی ۔ اسپیان کے نیوز میکرس پروگرام کو بتایا کہ میرے خیال سے وہ مقابلہ ضرور کریں گے اور یہ کہ وہ ایک ممتاز اور نمایا ں امیدوارہوں گے ۔ رکن ریپبلکن پارٹی نے ٹی وی چینل کو یہ بھی بتایا کہ جندل میرے پسندیدہ شخص ہیں ۔میں ان کی قیادت اور قائد انہ صلاحیتوں کا احترام کرنے کے علاوہ ان کی سیاسی قدروں کا احترام کرتا ہوں ۔ اس کے باوجود یہ بات میری سمجھ میں نہیں آرہی ہے کہ میں اس سلسلہ میں ان کی کیا خدمات کرسکتا ہوں ۔ 42سالہ بابی جندل کے صدر امریکہ منتخب ہونے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بالکل اور ہر شخص جس نے اس جانب توجہ کی ہوگی وہ بھی اس سے اتفاق کرے گا ۔ بابی جندل لوزیانا کے گورنر دوسری میعاد کے لئے بھی منتخب ہوئے جس کی تکمیل 2015میں ہوگی ۔ جندل نے صدراتی دوڑ میں شامل ہونے کے احساسات کی نفی کبھی نہیں کی تاہم اتنا ضرور کہاکہ یہ کوشش قبل از وقت ہوگی ۔ویٹر نے بتایا کہ قطعی فیصلہ جنوری 2015 میں ہوگا ۔
Bobby Jindal will run for president in 2016: Top US senator
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں