ناٹو رسد کے ٹرکس کو مختصر وقت کے لیے روک دیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-28

ناٹو رسد کے ٹرکس کو مختصر وقت کے لیے روک دیا گیا

کوئٹہ
( پی ٹی آئی)
امریکہ کی جانب سے پاکستان کے قبائلی علاقوں پر کئے جانے والے ڈرون حملوں کے خلاف تازہ احتجاج شروع کیا گیا۔ عمران خان کی تحریک انصاف پارٹی کے حامیوں نے ڈرون طیاروں کے حملوں کے خلاف افغانستان کو ناٹو کیلئے رسد لے جانے والے ٹرکس کو مختصر وقت کیلئے روک دیا۔ پولیس عہدیدار عبدالرؤف نے تصدیق کی کہ قریب 200احتجاجیوں نے کوئٹہ شہر کے باہر ناٹو کیلئے رسد لے جانے والے ٹرکس کو روک دیا۔ تاہم پولیس نے احتجاجیوں کو سمجھا یا اور ٹرکس کو جانے کی اجازت دیدی گئی۔ چہار شنبہ کے دن ڈرون حملے میں چار انتہا پسند ہلاگ ہوگئے تھے ۔ عمران خان کی تحریک انصاف پارٹی نے خیبر پختوں خوا صوبے میں ناٹو کی رسدات کو روک دیا تھا۔ تحریک انصاف پارٹی خیبر پختوان خوا صوبے میں بر سر اقتدار ہے عمران خان کی پارٹی نے اپنے زیر اقتدار سے علاقہ اور اپنے زیر اقتدار صوبے سے ناٹو کی رسدات کو لے جانے کو روک دیا۔ اس کے بعد امریکی ڈروں حملوں کی سخت مخالفت کی۔ پاکستان کی عوام ڈرون حملوں پر سخت برہم ہیں۔ عمران خان نے پاکستان کی وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈروں حملے بند کرنے امریکہ پر دباؤ ڈالے ۔ تحریک انصاف پارٹی نے وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ سے مطالبہ کریں کے ڈرون حملے بند کردیں۔ عمران خان نے کہا کہ ان کے زیر اقتدار صوبے خیبر پختوان خوا سے ناٹو رسد لے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Imran Khan supporters halt Nato supplies against drone attack

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں