بلاول ہاؤس کے احاطہ کی دیوار کا تنازعہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-30

بلاول ہاؤس کے احاطہ کی دیوار کا تنازعہ

کراچی
( پی ٹی آئی)
کراچی میں آج سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائش گاہ کو جانے والی سڑکیں پیپلز پارٹی اوت تحریک انصاف پارٹی کے کارکنوں کے درمیان میدان جنگ بن گئیں۔ زرداری کی رہائش گاہ کے قریب جو حصار بندی کی گئی اس کے قریب تصادم ہوگیا۔ تحریک انصاف پارٹی کے ورکر کل زرداری کی قیام گاہ بلاول ہاؤز کے سامنے جمع ہوئے اور رہائش گاہ کے اطراف جو احاطہ کی دیوار بنائی گئی اس کو ڈھا دینے کا مطالبہ کیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے ستمبر میں رہائش کے اطراف اٹھائی گئی 50فیٹ اونچی دیوار کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ اکتوبر میں سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلہ کو برقرار رکھا ۔ رہائش گاہ کے اطراف طویل دیوار اس وقت تعمیر کی گئی جب زرداری نے ستمبر 2008میں صدر کی حیثیت سے حلف لیا۔ عدالت نے کہا کہ اس طویل اور اونچی احاطہ کی دیوار سے ٹریفک میں رکاوٹ ہورہی ہے۔ آج پیپلز پارٹی کے ورکروں نے اس احاطہ کی دیوار کی حفاظت کا عزم کرلیا۔ پیپلز پارٹی کے ورکروں نے دعوی کیا کہ ان کے قائدین زرداری اور ان کے فرزند بلاول بھٹو کی حفاظت کے لئے یہ دیوار ضروری ہے۔ آج تحریک انصاف پارٹی کے ورکر بھی پہنچ گئے اور احاطہ کی دیوار منہدم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس مر حلہ پر دونوں پارٹیوں کے درمیان تصادم ہوگیا ۔ پولیس نے فوری مداخلت کی اور دونوں پارٹیوں کے ورکرس کو منتشر کردیا۔ تحریک انصاف پارٹی کے قائد آصف علوی نے کہا پیپلز پارٹی نے غنڈوں کی مدد لی۔
PTI, PPP clash in Bilawal House wall standoff

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں