بنگلہ دیش - اپوزیشن حامیوں اور سیکوریٹی دستوں کے درمیان جھڑپیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-30

بنگلہ دیش - اپوزیشن حامیوں اور سیکوریٹی دستوں کے درمیان جھڑپیں

ڈھاکہ
( پی ٹی آئی)
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں اپوزیشن کے حامیوں اور سکیورٹی دستوں کے درمیان آج تصادم کے نتیجہ میں 2افراد ہلا ک ہوگئے۔ سکیورٹی دستوں نے بی این پی کارکنوں کا سرکاری دفاتر کا محاصرہ ناکام بنانے کیلئے پانی کی بوچھار اور اشک آور گیاس کا استعمال کیا۔ کارکنوں نے 5جنوری کے انتخابات کو پٹری سے اتارنے کیلئے محاصرہ کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے بی این پی کے کارکنوں پر اشک آور گیاس اور پانی کی بوچھاڑ کا استعمال کیا۔ کارکنوں نے سپریم کورٹ کے کامپلکس اور ڈھاکہ میں نیشنل پریس کے روبرو احتجاج ریالی منعقد کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں حکمراں عوامی لیگ کے حامیوں کے ساتھ ان کا تصادم ہوگیا۔ پیرا ملٹری بارڈر گارڈ بنگلہ دیش ( بی جے بی ) کے جوانوں نے ندی کی نیا پلٹن علاقہ میں بی این پی کے مرکزی دفتر اور پارٹی کی سر براہ و سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے گلشن علاقہ میں مکان کا محاصرہ کرنے میں اینٹی کرائم ریاپڈ ایکشن بٹالین ( آر اے بی ) اور فساد پر قابو پانے والی پولیس سے تعاون کیا ۔ عینی شاہدین نے کہا کہ کارکنوں کو دفتر کے روبرو دیکھا گیا حالانکہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے نیا پلٹن جانے والی سڑک پر کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی۔ نیا پلٹن علاقہ میں ریالی منعقد کئے جانے والی تھی۔ تازہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب اصل اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے بڑے سرکاری اجتماع پر امتناع کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمہوریت کیلئے مارچ نکالنے کی کوشش کی۔ حکام نے دارالحکومت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک ہزار اپوزیشن کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ حکام نے اپوزیشن کے حامیوں کے مکانات پر دھاوے بھی کئے۔
Government, opposition groups clash in Bangladesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں