طالبان سے مفاہمت میں مدد کرنے کا وعدہ - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-02

طالبان سے مفاہمت میں مدد کرنے کا وعدہ - نواز شریف

اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
پاکستان کیوزیر اعظم نواز شریف نے طالبان کے ساتھ امن کے لیے افغان کوششوں میں مدد کرنے کا وعدہ کیا ۔ نواز شریف نے کہا کہ وہ ملا برادار کے ذریعہ مفاہمت کو فروغ دینے تعاون کریں گے ۔ افغان صدر حامد کرزئی کے ساتھ مذکرات افغان صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ طالبا ن کے امن کی مساعی میں وہ افغانستان کی مدد کریں گے ۔ انہوں نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ آئندہ سال اور آگے افغانستان میں امن کے قیام کے لیے تعاون کریں ۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی طالبان کے ساتھ مفاہمت کرنے میں افغان حکا م کی مدد کرے گا اور ملابردار کے توسط سے امن مذاکرات کے لیے سہولت فراہم کرے گا ۔ نواز شریف نے کابل کا ایک روزہ دور ہ کیا ۔ افغانستان اس وقت صدراتی انتخاب کی تیاریا ں کررہاہے ۔ آئندہ سال کے ختم تک افغانستان کا تخلیہ کردیں گی ۔ پاکستان امن مفاہمت کو فروغ دینے 35افغان طالبان کمانڈروں کو رہاکردیا ۔ ان میں کلا برادر بھی شامل ہیں ۔ملابرادر طالبان گروپوں میں احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں اور اس بناء پر طالبا ن سربراہ ملا عمر کے قریبی آدمی تصور کئے جاتے ہیں ۔ نوازشریف نے کہاکہآئندہ سال امریکی زیر قیادت افواج ، افغانستان کا تخلیہ کردیں گی ۔ لہذا افغان عوام ہی اپنی قسمت کا فیصلہ کریں ۔ اٖغان جنگ ایک فیصلہ کن آخری موڑ پر آگئی ہے ۔ ان موقع پر افغان عوام میں مستقبل کا فیصلہ کریں گے ۔ نواز شریف نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک کی خوشحالی کے لیے امن کی ضرورت ہے ۔ طالبان کے ساتھ مفاہمت کرکے امن حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے افغاستان اور پاکستان کے درمیان باہمی تعاون اور دوستی ضروری ہے ۔ اور پاکستان طالبان کے ساتھ مفاہمت کے لیے آنی خدمات پیش کرنے تیار ہے ۔ طالبان نے صدر حامد کرزئی کی حکومت سے بات چیت کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ طالبان کا الزام ہے کہ صدر کرزئی کی حکومت امریکہ کی کٹھ پتلی حکومت ہے ۔ پاکستان نے افغان فوج کی تربیت کے لیے 20ملن دالر امداد کا پیشکش کیا ہے ۔
Pakistan PM Nawaz Sharif promises push for talks with Afghan Taliban

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں