5/دسمبر سری نگر پی۔ٹی۔آئی
چیف منسٹر جموں وکشمیرم،عمرعبداللہ نے بی جے پی کے وزیراعظم کے امیدوارنریندرمودی کوچیلنج کرتے ہوئے کہاکہ وہ آرٹیکل370پرکسی بھی وقت اورکہیں بھی مباوحث کے لئے تیارہیں۔یہاں ن پرایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے عمرعبداللہ نے کہاکہ اگروہ چاہتے ہیں کہ میرے ساتھ آرٹیکل370پرمباحث کریں توان سے کہہ دیجئے میں وہ جہاں چاہتے ہیں اورکب چاہتے ہیں میں ان سے بات کرنے کے لئے تیارہوں حتی کہ اگرہ چاہتے ہیں کہ مباحث احمدآباد میں منعقد کریں ہم کسی بھی وقت مباحثہ کے لئے تیارہیں۔عمرعبداللہ گجرات کے چیف منسٹرکی جانب سے آرٹیکل370اورآیایہ ریاست کی عوام کے لئے فائدہ مندہے پرمباحث کے اعلان پرردعمل ظاہرکررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ میں حیران ہوں کہ وہ لوگ جوجموں وکشمیرکے تعلق سے کچھ بھی نہیں جانتے اورجموں وکشمیر پربتصرے کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ لوگ جنہوں نے آرٹیکل370کامطالبہ نہیں کیاہے اس تعلق سے بات چیت کررہے ہیں۔آرٹیکل370جائیداد کے حقوق کے تعلق سے بات نہیں کرتااورنہ ہی رہائشی قوانین سے متعلق ہے۔آرٹیکل370میں ایک گنجائش فراہم کی گئی ہے جس کے تحت یہ ریاست ملک کی دیگرریاستوں سے مربوط ہوتی ہے۔یکم دسمبر کوجموں میں ریالی کے دوران مودی کی جانب سے پیش کئے گئے نکات کاحوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ کس نے آرٹیکل370کونقصان پہنچایاہے اوراس نے کس طرح سے جموں وکشمیرکی ریاست کومتاثرکیاہے۔انہوں نے جموں وکشمیرکی عوام کے تعلق سے مودی کی کم علمی کوبھی تنقیدکانشانہ بنایا۔انہوں نے کاکہاکہ مجھے حیرت ہے کہ وہ لوگ جواعلی عہدے حاصل کرناچاہتے ہیں اوراعلی رتبہ حاصل کرنے کے خواب دیکھتے ہیں وہ جموں وکشمیر کی عوام کے تعلق سے معمولی معلومات رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک قائدنے حالیہ عرصہ میں جموں میں تقریرکرتے ہوئے دعوی کیاکہ ریاست میں گجروں کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری ریاست ایسی واحدریاست ہے جہاں پراس طبقہ کودرج فہرست قبائل کاموقف دیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ مودی صاحب یہ مسئلہ آپ نے موضوع بحث بنایاہے مگراسے راجستھان میں موضوع بحث بناناچاہئے تھاجہاں پرگجراس موقف کے حصول کے لئے جانوں کی قربانی دے رہے ہیں۔چیف منسٹرنے کہاکہ مودی کوشعبہ فرقہ کے تعلق سے بنیادی معلومات میں کمی اورانہیں تنقیدکانشانہ بنانے پرکہاکہ انہوں نے کیوں جموں کے دورہ کے دوران کشمیری پنڈت کے مسئلہ کونہیں اٹھایا۔عمرعبداللہ نے کہاکہ نیشنل کانفرنس اس موقف کوبرقرارکھے ہوئے ہے کہ پنڈتوں کے بغیرکشمیرنامکمل ہے اورانہیں وادی واپس ہوجاناچاہئے۔Omar Abdullah challenges Narendra Modi for a debate on Article 370
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں