تسلیمہ نسرین کے خلاف ایف آئی آر درج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-06

تسلیمہ نسرین کے خلاف ایف آئی آر درج

اترپردیش کے بریلی شہرمیں بنگلہ دیش کی متنازعہ مصنفہ تسلیمہ نسرین کے مفتیان کرام کومجرم قراردینے والے ایک ٹوئٹ کے خلاف مقدمہ درج کرایاگیاہے۔یہ مقدمہ رضافورس کے سربراہ اوربریلی میں واقع درگاہ اعلی حضرت کے سجادہ نشین مولاناسجان رضاخان سبحان رضاخان سبحانی میاں کے بیٹے حسن رضاخان نوری میاں کے ذریعہ کل رات درج کرایاگیا۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ 6نومبر کواپنے ٹوئٹ میں فتوی جاری کرنے والے مفتیوں کومجرم قراردے کرمصنفہ نے مسلم فرقہ کے جذبات کو مجروح کیاہے۔تسلیمہ نے کہاتھاکہ ہندوستان میں عورتوں کے خلاف فتوی جاری کرنے والے مجرموں کو سزاء نہیں ملتی۔اس سے پہلے رضافورس کے کل شام اختتام پذیرہوئے اجلاس میں نوری نے کہاکہ فتوی حدیث اورقرآن کی روشنی میں جاری کیاجاتاہے۔اجلاس میں پاسپورٹ ضبط کرکے تسلیمہ نسرین کوگرفتار کئے جانے کابھی مطالبہ کیاگیاہے۔پولیس نے مصنفہ کے خلاف تعزیرات ہندکی دفعہ195اور66اے آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔تاہم گستاخ مصنفہ نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرانے پرحیرانی ظاہرکی ہے اورکہا ہے کہ اس نے کچھ غلط نہیں کہاہے بلکہ سماج میں جو کچھ ہورہاہے اس کی صحیح تصویرپیش کی ہے۔تسلیمہ نے سوال کیاکہ ہندوستان جیسے جمہوری ملک میں کس طرح کسی اظہارخیال پرپابندی لگائی جاسکتی ہے۔51سالہ تسلیمہ بنگلہ دیش سے فرارہوکرہندوستان میں پناہ گزین ہوئی تھ۔جب عام آدمی پارٹی کے کجریوال نے یوپی اے کے مولاناتوقیررضاخان سے تائیدکی کواہش کی تب تسلیمہ نے ان پرایک ٹوئٹ کے ذریعہ تنقیدکی تھی۔

FIR against author Taslima Nasreen on cleric's complaint

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں