چھوٹے کاروبار کے فروغ کا سالانہ دن - اوباما کی کتابوں کی بھرپور خریداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-02

چھوٹے کاروبار کے فروغ کا سالانہ دن - اوباما کی کتابوں کی بھرپور خریداری

obama-books-shopping
امریکہ میں تھینکس گیونگ ڈے کے موقع پر صدر بارک اوباما نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ کتابوں کی بھرپورخریداری کی ۔ بارک اوباما ااپنی بیٹیوں ساشااور مالیا کے ساتھ واشنگٹن میں ایک بک اسٹور پہنچے ۔ کتابوں کی اس دکان پر چھاٹے کاروبار کو فروغ دینے کا سالانہ دن بھی منایا جارہا تھا ۔ کل اسمال بزنس اسٹینڈ کے دن اپنے خاندان کے ساتھ خریداری کی اور 2درجن کتابیں جس میں ہندوستانی نژدا دادیبا جھمپالہری کی ،دی لولینڈ، شامل ہیں ۔ اوباماخاندان نے دی لینڈ کے علاوہ افغان نژداامریکی مصنف کا ناول خالد حسینی کی کتاب ، دی کائٹ رنر بھی خریدی ۔ رقم ادا کرتے وقت اوباما نے کہا کہ کتابوں کی فہرست کافی طویل ہے میں نے 5سے25سال تک کے لئے ہر عمر کے لئے کوئی نہ کوئی کتاب خریدی ہے ۔ ان کی دونوں بیٹیاں بھی ان کے ساتھ خریداری کرنے گئی تھیں ۔ خیال رہے کہ اسمال بزنس اسٹینڈ کا آغاز 2010 میں امریکن ایکپریس نے کیا تھا جس میں ملک کے چھوٹے دوکانداروں کے مفادات کے تحفظ کے لئے ان دوکانوں سے خریداری کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔ مسڑاوباما نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھاجب ہمارے چھوٹے تاجر اچھا کریں گے تو ہمارا سماج اچھا کرے گا ۔ میرا ساتھ دیں اور اپنے گھر کے آ س پاس کسی چھوٹی سی دوکان سے خریداری کریں ۔اسمال بزنس اسٹینڈ کا جشن منائیں ۔

Obama and daughters go big on books on Small Business Saturday

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں