واشنگٹن
(رائٹر)
فیس بک،سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹراورگوگل سمیت تمام بڑی امریکی آئی ٹی اورسوشل میڈیاکمپنیوں نے صدربارک اوبامہ سے ملاقات کرکے حکومت کے الیکٹرونک نگرانی پروگرام پرروک لگانے کا مطالبہ کیاہے۔صدرکے ساتھ دوگھنٹے تک جاری اس ملاقات میں ٹیم کک(ایپل)،ڈک کوسٹولو(ٹوئیٹر)،چاڈڈیکرسن(ایٹسی)،ریڈہزٹنگ(نیٹ فیلکس)،ڈریوہوسٹن(ڈراپ باکس)،ماریسامئیر(یاہو)،بروک نارٹن(سیلیزفورس)،ارک اسکیمڈ(گوگل)،براڈاسمتھ(مائیکروسافٹ)کے علاوہ دیگربڑی کمپنیوں کے نمائندے بھی شامل تھے۔کل اجلاس کے بعدکمپنیوں نے کہاکہ صدرکوسرکاری نگرانی پرکمپنیوں کے احساسات سے آگاہ کیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ ہفتے8کمپنیوں کے مطالبہ پرجلد عمل کرنے کے لیے صدرسے اپیل کی گئی ہے۔ان کمپنیوں نے ایک ہفتے پہلے ایک مہم چلاکراپنے صارفین کی پردوداری کی حفاظت کے لئے حکومت سے نگرانی کے عمل میں اصلاح کی اپیل کی تھی۔پیرکووفاقی عدالت نے بھی کہاتھاکہ حکومت کی طرف سے شہریوں کے ٹیلی فون کال ریکارڈکرناغیرقانونی ہے۔اس کے بعدکل آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ صدرکی ملاقات ہوئی۔اوبامہ کے صحت پروگرام سے متعلق رجسٹریشن میں درپیش مسائل کودورکرنے کے نام پرمیٹنگ بلائی گئی تھی۔لیکن وائٹ ہاؤس نے بتایاکہ اس میں صرف سرکاری نگرانی کے پروگرام کے معاملے پرہی بحث ہوئی۔
Obama meets with tech CEOs amid NSA concerns
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں