سنگاپور - بیرونی ملازمین کو کام جاری رکھنے کی اجازت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-19

سنگاپور - بیرونی ملازمین کو کام جاری رکھنے کی اجازت

سنگاپور
(پی ٹی آئی)
زائداز40برسوں میں ملک میں پھوٹنے والے سب سے بدترین تشددکے9دن بعدسنگاپورنے ہندوستانیوں کے بشمول بیرونی ورکرس کودوبارہ تیقن دیاہے کہ انہیں سٹی اسٹیٹ میں اس وقت تک کام جاری رکھنے کی اجازت ہوگی تاوقتیکہ وہ قانون نہ توڑیں۔لٹل انڈیامیں جہاں جنوبی ایشیائی شہریوں کی کثیرآبادی ہے،فسادکے بعدامورخارجہ قانون کے وزیرکے شانمگم نے گزشتہ شب کے دوران ان میں سے تقریبا450کے ساتھ اپنی باہمی گفتگوکے دوران بیرونی ورکرس کویہ تیقن دیا۔یہ تیقن8دسمبر کی شب فسادات میں مبینہ طورپر28ہندوستانیوں کوماخوذ کئے جانے کے بعد دیاگیاہے۔یہ فسادات ایک بس حادثہ میں ایک ہندوستانی ورکرکی مور کے بعدپھوٹ پڑے تھے۔سنگاپورنے52ہندوستانی شہریوں اورایک بنگلہ دیشی کوفسادات کاحصہ ہونے کیلئے کل ملک بدربھی کرناشروع کردیاہے اوران کی سنگاپورکوواپسی پربھی امتناع عائدرہے گا۔دیگر200 جنوبی ایشیائی ورکرس کوپولیس کاایک انتباہ بھی جاری کیاگیااورانہیں نسبتافسادات میں زیادہ سرگرم رول ادانہ کرنے اوراس واقعہ میں رکاوٹ نہ پیدانہ کرنے یاحصہ نہ لینے کے لیے پولیس کی جانب سے رسمی مشورہ دئیے گئے ہیں۔200ورکرس کے خلاف مزیدکوئی کاروائیاں نہیں کی جائیں گی اورانہیں سنگاپورمیں کام جاری رکھنے کی اجازت دی جائے گی۔جن لوگوں نے فسادات میں کوئی رول ادانہیں کیاہے انہیں فکرکرنے کی ضرورت نہیں ہے۔وہ یہاں کام کرنے،روپئے کماکرجانے کے لیے آئے ہیں اورانہیں ایساکرنے کی اجازت دی جائے گی۔شان مگم نے یہ بات کہی۔اس دوران سیول سوسائٹی والینٹرس کے ایک گروپ نے آج ہندوستانیوں کے بشمول بیرونی ورکرس کے یہاں توڑپھوڑپر آمادہ ہونے کے بعد8دسمبرکوپھوٹ پڑنے والے فسادات کے بعد گرفتارکردہ احتجاجیوں کے خلاف مبینہ پولیس حملے کی ایک جامع تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔گروپ روک فیرسنگاپورنے کہاہے کہ الزامات انتہائی سنگین ہیں اوروہ ارباب مجاز کی جانب سے مکمل تحقیقات کے مستحق ہیں۔ورک فیرسنگاپورنے لٹل انڈیاواقعہ میں فسادات کے الزامات پرچندافرادکوریمانڈکرنے پرگہری مایوسی کااظہارکیاہے جب کہ ایک ایسے مقام پرپولیس کے حملے کی شکایت موصول ہوئی ہے جہاں کوئی کیمرہ نہیں تھا۔گروپ نے آج اس کے ویب سائٹ پرپیش کردہ ایک بیان میں یہ بات کہی ہے۔
Singapore reassures foreign workers that they can continue working

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں