بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ انتخاب کا موضوع - وزیر اعلی نیتش کمار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-08

بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ انتخاب کا موضوع - وزیر اعلی نیتش کمار

2014کے پارلیمانی انتخاب کا بگل بجاتے ہوئے بہار کے وزیر اعلی نیتش کمار نے بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے میں کانگریس کی قیادت والی یو پی اے کی لیٹ لطیفی پر نشانہ لگایا ۔ نیتش کمار نے یہ کہتے ہوئے بی جے پی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا کہ پارٹی ایک ایسے لیڈر (نریندر مودی )کی تاج پوشی کی تیاری کررہی ہے جو ممبئی اور دوسرے مقامات پر بہار کے لوگوں کو نشانہ بنانے والی طاقتوں کی نمائندگی کرتا ہے ۔ وزیر اعلی نے جنتادل یونائٹیڈکی (سنکلپ ریلی )کے سلسلے کو شروع کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ ان کی پارٹی نے اگلے لوک سبھا انتخاب کے لئے انتخابی مہم شروع کردی ہے ۔ جے ڈی یو نے ریاست بھر میں ، سنکلپ ریلی، منعقد کرنا منصوبہ بنایا تا کہ بہار کو خصوصی راست کا درجہ دینے کے مطالبے پر زور ڈالا جاسکے اور عوام کو بی جے پی کی قیادت والی علیحدگی پسند طاقتوں سے آگاہ کیا جاسکے ۔ مشرق چمپارن سے شروع کرکے اگلے سال فروری تک پورے بہار میں 2اسنکلپ ریلیاں کرنے کا منصوبہ ہے ۔ جے ڈی یولیڈروں نے کہا کہ مشرقی چمپارن سے سنکلپ ریلی کا آغازاس لئے کیا گیا ہے کہ مہاتما گاندھی نے یہیں سے برطانوی حکومت کے خلاف ستیہ گرہ شروع کیا تھا ۔ بی جے پی اور جے ڈی یو اتحاد ٹوٹنے کے بعد کانگریس سے دوری بنائے رکھتے ہوئے وزیر اعلی نے بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کے معاملے پر کوئی فیصلہ نہ کرنے لئے یوپی اے حکومت کی تنقید کی ۔ مشرقی چمپارن میں ہند۔ نیپال سرحد پرچنگھراگاؤں میں منعقد ریلی میں نیتش کمار نے کہا ،رگھورام راجن کمیٹی کی ۔۔۔ اس رپورٹ کے بعد بہار خصوصی ریاست کا درجہ دینے کی پوری گنجائش ہے ،جس میں پسماندگی کی نئی تعریف گئی ہے ، لیکن دہلی میں بیٹھی حکومت کوئی فیصلہ نہیں کررہی ہے ۔،انہوں نے کئی دفعہ کہا ہے کہ بہار کو خصوصی درجہ دئیے جانے کا مطالبہ ہی2014 کے انتخاب میں جے ڈی یو کا اہم موضوع ہوگا اور وہ اسے حاصل کرنے کے لئے رائے دہندگان سے حمایت مانگیں گے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ میں اور میری پارٹی کے لیڈر،سنکلپ،کرنے آئے ہیں کہ ہم بہار میں ترقی کو تیزرفتار دینے کے لئے خصوصی درجہ حاصل کرنے کے مقصد سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ اس موقع پر جا نے مانے فلم ہدایت کارپرکاش جھابھی نیتش کمار کے ساتھ اسٹیج پر موجود تھے۔ مسٹر جھانے گزشتہ لوک سبھا انتخاب لوک جن شکتی پارٹی کے ٹکٹ پربتیا سے لڑاتھا ، لیکن انہیں ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔ وزیر اعلی نے بہار کی تقسیم کرکے الگ جھاڑ کھنڈ ریاست بنانے کے بعد بہار کو مناسب معاوضہ نہ دینے پر بھی مرکز کی مذمت کی ۔ا قتصادی ترقی کے لئے ضروری کان اور معدنیات کے علاوہ دوسرے قدرتی وسائل کے نقصان کی بھر پائی کے لئے بہار کو خصوصی پیکیج دئیے جانے کا مطالبہ بھی ا نہوں نے کیا ۔ نیتش کمار نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر اعظم عہدے کے امید وار نریندر مودی پر بھی نشانہ لگاتے ہوئے کہا نریندر مودی کو ممبئی میں سرکاری مہمان کا درجہ دیا گیا،جہاں بہار اور مشرقی اترپردیش کے لوگوں پر کئی دفعہ حملے ہوئے ہیں ۔انہوں نے بہار بی جے پی کے لیڈروں کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ایسے لیڈر تاج پوشی کی تیار ی کررہے ہیں جو سماج میں فرقہ پرستی اور نفرت پھیلانے کے لئے جانا جاتا ہے ۔ نیتش کمار نے لوگوں سے اتنی طاقت دینے کی اپیل کی کہ جس سے ہندومسلم اتحاد برقرار رہے اوربہار ترقی کے راستے پر آگے بڑھتارہے ۔

Nitish Kumar blows poll bugle with JD(U) 'Sankalp' rally Changhara

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں