چودھری چرن سنگھ میرٹھ یونیورسٹی کے 25ویں کانووکیشن میں گورنر کا خطبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-08

چودھری چرن سنگھ میرٹھ یونیورسٹی کے 25ویں کانووکیشن میں گورنر کا خطبہ

یوپی کے گورنر ایل جوشی نے آج کہا کہ تعلیم اور طبی وغیرہ شعبوں میں مثبت سوچ اور انداز کے ساتھ سماج کے وسیع مفادات کی حفاظت اور بااختیا ربنانے کے لیے کام کریں ۔ خواتین کی تعلیم کو فروغ دیں کیونکہ ایک عورت کے تعلیم یافتہ ہونے پر مکمل خاندان اور سماج تعلیم یافتہ ہوتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف اپنی ترقی کی بات نہ کرکے مجموعی ملک کی ترقی کے لیے کام کریں ۔ مسٹر جوشی آج یہاں میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے 25ویں کانووکیشن میں صدر کے طور پر خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے تحقیق کو عالمی سطح بنانے پر بھی زور دیا ۔کانو وکیشن تقریب کی صدرات گورنر بی ایل جوشی نے کی جبکہ مہمان خصوصی الیکشن کمشنر ڈاکٹر نسیم زیدی رہے ۔ تقریب میں 106وائس چانسلرمیڈل،چانسلرمیڈل ،27اسپانسر میڈل ، ایک شنکر دیال شرما گولڈ میڈل ،2کسان ٹرسٹ صلاحیت احترام سمیت مخصوص قابلیت سرٹیفکیٹ دئے گئے ۔ اس موقع پر گورنر مسٹر جوشی نے کہا کہ دنیا میں وہی ملک آگے بڑھ رہا ہے جہاں تعلیم کی ترقی ہوئی ہے اس لئے تعلیم کی ترقی کے لئے ہندوستانی سماج کو اور کام کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ سماج ایسے ہونہار طالب علموں کی نشاندہی کرکے انہیں ایسی تعلیم کے لیے تیار کرے کہ وہ نوبل انعام حاصل کرسکیں ۔اس کے لئے چاہے 10سے20سال کوشش کرنی پڑے اور لگن کی روح سے سماج لگ جائے تو یہ بہت مشکل کام نہیں ہے ۔ گورنر مسٹر جوشی نے طالب علموں سے کہا کہ تعلیم کا مقصد ضمیر کو تیار کرنا ہے جسے صرف آپ کا استاد ہی بیدار کرسکتا ہے ۔ بچے اپنی زندگی میں یہ مثال لے کر جائیں کہ وہ اپنے استاد کے فیض کو نہیں بھولیں گے ۔انہوں نے کہاکہ خواتین کی تعلیم ہی سماج میں تبدیلی لاسکتی ہے ۔اگر ایک لڑکی تعلیم یافتہ ہوتی ہے تو ایک مکمل خاندان تعلیم یافتہ ہوتا ہے اور ایک مرد تعلیم یافتہ ہوتاہے تو ایک مرد ہی ہوتا ہے ۔ انہوں نے طالب علموں سے کہاکہ میرٹھ یونیورسٹی کے اساتذہ کی طرف سے دیے گئے فیض کو کھبی نہیں بھولیں ۔ تقریب کے مہمان خصوصی الیکشن کمشنر ڈاکٹر نسیم زیدی نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے نوجوانوں کو زیاد ہ سے زیادہ شرکت کرنے چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ طالب علموں کی زندگی میں قرار داد طاقت اور عاجزی جیسی خصوصیات سے بہت کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر زیدی نے طالب علموں کا سے کہا کہ وہ زندگی میں کبھی بھیڑکا حصہ نہیں بنیں جو کچھ بھی کریں لیک سے ہٹ کر اور اپنے ملک کو قیادت دینے کے لیے کریں ۔ مسٹر زیدی نے نوجوانوں کو اپنی توانائی شناخت کر کے آگے بڑھنے کا مشورہ دیا ۔

CCS University, Meerut 25th convocation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں