گجرات ماڈل اقلیتوں کے قتل عام کی علامت - پرکاش کرت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-07

گجرات ماڈل اقلیتوں کے قتل عام کی علامت - پرکاش کرت

نریندرمودی فرقہ پرست طاقتوں اورکارپوریٹ گھرانوں کے نمائندے ہیں۔بائیں باروں جماعتیں ان طاقتوں کامقاملہ کرتے ہوئے ملک میں سیکولرمتبادل فراہم کریں گی۔سی پی ایم کے جنرل سکریٹری پرکاش کرت نے یہاں ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔انہوں نے تمام سیکولراوربائیں باروکی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ فرقہ پرست طاقتوں کواقتدار حاصل کرنے سے روکنے کے لئے جمہوری اور سیکولرطاقتوں کومتحدکریں اورایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں۔نریندرمودی کووزارت عظمی کا امیدواربنادیاگیاہے۔یہ نریندرمودی کون ہے؟یہ وہی مودی ہے جو آر ایس ایس کی پیداوارہے اورجس نے بابری مسجد کی شہادت میں اہم رول اداکیاتھا۔گجرات فسادات میں انہیں اہم رول تھاکارپوریٹ گھرانوں کی انہیں حمایت حاصل ہے۔مودی اوربی جے پی کی جانب سے گجرات کوترقی کاماڈل بنائے جانے پرتنقید کرتے ہوئے پرکاش کرت نے کہاکہ یہ گجرات کاوہی ماڈل ہے جوقتل عام کی علامت بن گیاہے۔2002کے فسادات میں ہزاروں مسلمانوں کی نسل کشی کی گئی تھی۔یہ وہی ماڈل ہے۔گجرات ماڈل کے پس منظرمیں سارے ملک میں یہی ماڈل دہرائے جانے کی بات کہی جارہی ہے۔انہوں نے کانگریس کوبھی تنقیدکانشانہ بنایااورکہاکہ وہ مہنگائی پرقابوپانے میں ناکام ثابت ہوئی۔سی پی ایم قائدنے بائیں بازوجماعتوں سے کہاکہ وہ اب فیصلہ کن لڑائی کے لئے تیارہوجائیں کیونکہ آئندہ لوک سبھاانتخابات میں سیکولرمتبادل فراہم کرناہے۔

Modi is representative of communal, corporate forces: Karat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں