بی جے پی کے زیراہتمام رن فار یونٹی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-16

بی جے پی کے زیراہتمام رن فار یونٹی

اپنے نقادوں کی نظرمیں پھوٹ پیداکرنے والی شخصیت کاتصوررکھنے والے بی جے پی وزارت عظمی کے امیدوارنریندرمودی نے آج رن فاریونٹی اتھن کی قیادت کی۔ ملک کے پہلے وزیرداخلہ سردارولبھ بھائی پٹیل کی63ویں برسی کے موقع پرآج انہوں نے بی جے پی کی جانب سے اہتمام کردہ اس دوڑ کاآغاز عمل میں لایا۔واضح ہوکہ بی جے پی نے2014کے عام انتخابات کی مہم کیلئے سردارپٹیل کے نظریات کواختیارکرنے کافیصلہ کیاہے۔بی جے پی نے عوام،مواضعات اورملک کومتحدکرنے کی غرض سے اس دوڑکااہتمام کیا۔نریندرمودی نے ودودرامیں اس دوڑکو جھنڈی دکھاکرروانہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ تمام ہندوستانیوں کی خواہشات اورخوابوں کوپوراکرنے کی کوشش ہے۔براہ مہربانی اسے سیاست کے منشورسے نہ دیکھیے۔احمدآبادسے زائداز100کیلومیٹرسینئربی جے پی قائدایل کے اڈوانی نے اس دوڑکاآغاز عمل میں لایا۔اس موقع پراڈوانی نے کہاکہ63ویں برسی پریہ سردارپٹیل کوحقیقی خراج عقیدت ہے۔انہوں نے دوڑمیں بڑی تعدادمیں شرکت کرنے پرشرکاء کی ستائش کی۔واضح ہوکہ نریندرمودی اوراڈوانی دونوں کومردآہن کہتے ہوئے ان کی ستائش کرتے ہیں۔دراصل یہ خطاب سردارپٹیل کیلئے استعمال کیاجاتاتھا۔بی جے پی کے صدرراجناتھ سنگھ اورراجیہ سبھامیں قائداپوزیشن ارون جیٹلی نے نئی دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹرس پرمراتھن کوجھنڈی دکھائی۔دارالحکومت کے قائدین نے بھی اس دوڑمیں شرکت کی۔پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اورترجمان پرکاش جاودیکرنے حیدرآباد میں اس دوڑ میں شرکت کی جبکہ اداکارہ سے رکن پارلیمنٹ بن جانے والی سمرتی ایرانی نے مغربی بنگال میں رن فاریونٹی کی قیادت کی۔سمرتی ایراتی نے اپنے خطاب میں کہاکہ مجھے یقین ہے کہ آج کی اس دوڑمیں ملک بھرمیں50لاکھ افراد نے حصہ لیا۔میں تمام شرکاء سے اظہارتشکرکرتی ہوں جنہوں منے ہندوستان کومتحد کرنے کی کوشش میں حصہ لیاہے۔دوڑمیں شامل ہونے والے شرکاء نے سردارپٹیل کی تصویرپرمشتمل ٹی شرٹ،زیب تن کررکھی تھی۔اس دوڑکامرکزی خیال بہترحکمرانی اورقومی یک جہتی تھا۔بی جے پی نے اس دوڑکیلئے ملک بھرمیں565مقامات کاانتخاب کیاکیونکہ سردارپٹیل نے ملک کوآزادی ملنے کے بعداتنی ہی تعدادمیں ملک کی مختلف ریاستوں کاانڈین یونین میں نضمام عمل میں لایاتھا۔بی جے پی اپنے پرعزم مجسمہ اتحاد کیلئے عطیات جمع کرنے عوام تک پہنچ رہی ہے۔نریندرمودی دریائے نرمداکے کنارہ سردارپٹیل کاایک دیوہیکل مجسمہ نصب کرناچاہتے ہیں جودنیاکاسب سے بلندترین ڈھانچہ ہوگا۔اسی دوران کانگریس پارٹی نے چیف منسٹرگجرات اوربی جے پی پریہ کہتے ہوئے تنقیدکی کہ پھوٹ اورتقسیم کی سیاست کرنے والے قائدین اتحاد کیلئے دوڑوغیرہ کااہتمام کررہے ہیں۔یہ افسوس کی بات ہے کہ ایسے لوگ اتحاداورسالمیت کی باتیں کررہے ہیں جوحقیقت میں تباہی وبربادی میں یقین رکھتے ہیں۔ملک کوتقسیم کرنے والے ،سردارپٹیل کی یاد میں یونٹی رن کااہتمام کررہے ہیں۔کانگریس جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے الزام عائدکیاکہ آرایس ایس نے ملک پرفرقہ واریت کارنگ چڑھادیاہے۔یہ المیہ ہی ہے کہ بابری مسجد منہدم کرنے والے،2002کے گجرات فسادات میں بے قصورلوگوں کاقتل کرنے کی اجازت دینے والے اورمظفرنگر فسادات کے ملزمین کوتہنیت پیش کرنے والے اتحاد سالمیت کی باتیں کرتے ہیں۔کانگریس جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے بی جے پی کے امیدواروزارت عظمی نریندرمودی کوآج مانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہ ایک المیہ ہے کہ اتحاداورسالمیت سے فراراختیار کرنے والاشخص اتحادکیلئے دوڑلگانے کی خواہش کررہاہے۔واضح ہوکہ نریندرمودی نے ان فاریونٹی رن کوآج جھنڈی دکھا کرروانہ کیا۔یہ بی جے پی کاایک قومی سطح کاپروگرام ہے جس کے ذریعہ گجرات میں دریائے نرمداپرسردارولبھ بھائی پٹیل کے دیوہیکل آہنی مجسمہ کی تنصیب کیلئے عوام کی تائیدطلب کی گئی ہے۔یہ نریندرمودی کاانتہائی پسندیدہ پروگرام ہے جس پرکڑوڑروپئے کے اخراجات کامنصوبہ بنایاگیاہے۔ڈگ وجئے سنگھ نے ٹوئٹرپرریمارک کرتے ہوئے2002گجرات فسادات کاحوالہ دیااورالزام عائدکیاکہ مودی نے ہی یہ فسادات کروائے تھے۔وہ عوام میں پھوٹ ڈالنے والی شخصیت کی امیج رکھتے ہیں۔انہوں نے حال ہی میں چندبی جے پی ارکان اسمبلی کوتہنیت پیش کرنے کے واقعہ کابھی حوالہ دیاجنہوں نے یوپی کے حالیہ مظفرنگر فسادات میں انتہائی سرگرم رول اداکیاتھا۔

Modi flags off 'run for unity' marathon to collect iron for Patel statue

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں