گجرات فسادات - مودی۔واجپائی مکتوبات کا افشاء نہیں کیا جا سکتا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-16

گجرات فسادات - مودی۔واجپائی مکتوبات کا افشاء نہیں کیا جا سکتا

دفتروزیراعظم نے2002میں ہوئے گجرات فسادات کے دوران اس وقت کے وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی اورچیف منسٹرگجرات نریندرمودی کے درمیان ہوئی مراسلت کاافشاء کرنے سے انکارکردیاہے۔قانون حق معلومات(آر ٹی آئی)کے تحت داخل کردہ درخواست کے جواب میں دفتروزیراعظم نے قانون شفافیت کی دفعہ(h) (1)8کاحوالہ دیاجس کے تحت ایسی معلومات کے افشاء سے استشنی دیاگیاہے جس سے تحقیقاتی عمل یامجروں کے خلاف کارروائی پراثرپڑے۔پی ایم اوکی جانب سے معلومات کی فراہمی سے انکارسے یہ شبہات پیداہوتے ہیں کہ آیاسابق وزیراعظم اورچیف منسٹرکے درمیان مراست میں ایسی کوئی معلومات ہے جوفساد میں ملوث افرادپرروشنی ڈالتی ہو۔آرٹی آئی درخواست کے ذریعہ دفتروزیراعظم اورگجرات حکومت کے درمیان27فرری2002اور30اپریل2002کے درمیان ریاست میں امن وقانون سے متعلق ہوئی تمام مراسلت کی نقل طلب کی گئی۔درخواست میں واجپائی اورمودی کے درمیان اس دورمیں جب کہ ریاست میں زبردست کشیدگی تھی،کی گئی مراسلت کی بھی ایک نقل فراہم کرنے کی خواہش کی گئی۔ملک کے اعلی ترین دفترسے مطلوبہ معلومات کی فراہمی سے انکارکے لئے دفعہ(h) (1)8کے اطلاق کی وجوہات نہیں بتائی گئیں جب کہ دہلی ہائی کورٹ نے یہ واضح کردیاہے کہ معلومات کاافشاء کرنے سے انکارکی صورت میں مذکورہ دفعہ کے اطلاق کی وجوہات سے بھی درخواست گزارکوواقف کروایاجائے۔

Can't disclose Modi-Vajpayee letters during Gujarat riots, says PM's Office

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں