مودی کا ہٹلر سے اور ملائم سنگھ کا مسولینی سے تقابل - بینی ورما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-16

مودی کا ہٹلر سے اور ملائم سنگھ کا مسولینی سے تقابل - بینی ورما

بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی کو ہٹلر اور سماج وادی پارٹیکے سربراہ ملائم سنگھ یادو کو مسولینی قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر فولاد بینی پر سادورمانے آجج الزام عائد کیا کہ دونوں قائدین نے ووٹ حاصل کرنے کیلئے خفیہ مفاہمت کرلی ہے ۔ ہندوستان کی سیاست میں ایک ہٹلر پیداہوچکا ہے جبکہ اترپردیش میں ایک مسولینی موجود ہے۔ دونوں قائدین کے درمیان دوستی بھی ہے اور دونوں کے ارادے اور عزائم بھی وہی ہیں جو ہٹلر اور مسولینی کے تھے تاہم ان کی نوعیت عصری ہے ۔ بینی پر سادورما یہاں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی گجرات کا دکٹیٹر بن چکا ہے دچااور مسلمان ہٹلر کے خلاف بولنے کی ہمت نہیں کرسکتے ۔ بینی پرسادورما کے ریمارکس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی نے مودی کا ہٹلر سے تقابل کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ۔ بی جے پی کے ترجمان وجئے بہادر پاٹھک نے کہا کہ ا یسا کچھ کہنے سے قبل بینی پرسادکو مودی کی مقبو لیت اور ان کے قد کے بارے میں جان لینا چاہیے تھا ۔ مرکزی وزیر بی جے پی اور سماج وادی پارٹ میں مفاہمت کا الزام عائد کررہے ہیں تاہم انہیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ خود ان کی پارٹی ، کانگریس ، ملائم سنگھ یادو کی باہر سے تائید حاصل کر رہی ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ خود کانگریس پارٹی بینی پر سادورما کو سنجیدگی سے نہیں لیتی ۔ بینی پرسادورما نے بی جے پی کے سنیئر قائد ایل کے اڈوانی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انھوں نے بی جے پی پارلیمانی بورڈ کے گوا اجلاس میں شرکت نہیں کی جہاں 2014کے انتخابات کیلئے پارٹی کے وزارت عظمی کے امیدوار کے نام کا اعلان کیا گیا تھا تاہم انہوں نے رن فاریونٹی کو جھنڈ ے دکھاکر روانہ کیا ۔ حالانکہ قبل ازیں وہ نریندرمودی کو بی جے پی کا امیدوار وزارت عظمی نامزد کرنے پر پارٹی کے تمام عہدوں سے مستعفی ہوگئے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ آج ہٹلر کی دہشت اس قدر پھیل چکی ہے کہ خود آر ایس ایس اور بی جے پی میں کسی کو بھی اس کے خلاف منھ کھولنے کی ہمت نہیں ہے ۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ مودی ، سردارپٹیل کے تئیں محبت کا اظہار کرتے ہیں لیکن انہوں نے کبھی بھی مہاتماگاندھی کے بارے میں اظہار خیال نہیں کیا ۔ مہاتماگاندھی نے ہی سردار پٹیل کو ملک کا پہلا وزیر داخلہ بنایا تھا ۔ مہاتما گاندھی نے ہی انہیں وزیر اعظم سے زیادہ طاقتور موقف عطا کیا تھا ۔ یہ پیٹل ہی تھے جنہیں مہاتماگاندھی کی موت کا سب سے زیادہ افسوس ہوا تھا ۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ حالیہ مظفر نگر فسادات ہٹلر اور مسولینی کی دوستی کا ہی نتیجہ تھے ۔

Beni calls Modi 'Hitler', Mulayam 'Mussolini'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں