خواتین کے تحفظ کیلئے مائیکروسافٹ کا گارجین اپلی کیشن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-27

خواتین کے تحفظ کیلئے مائیکروسافٹ کا گارجین اپلی کیشن

مائیکرو سافٹ انڈیا نے ایک نیا سیفٹی اپلی کیشن ، گارجین، کے نام سے متعارف کرایا ہے۔ جو ملک میں ونڈوز استعمال کنندگان کے لیے دستیاب ہوگا۔ گذشتہ سال دہلی میں ایک فزیو تھراپیسٹ لڑکی کی عصمت ریزی کے واقعہ نے عالمی آئی ٹی آئی کمپنی کو خواتین کے تحفظ کے لیے انوکھا اپلی کیشن تیار کرنے پر مجبور کردیا۔ مائیکرو سافٹ آئی ٹی انڈیا کے منیجنگ ڈائرکٹر راج بیانی نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے اپلی کیشن کی خصوصیات کی وضاحت کرتے ہوئے بتا یا کہ گارجین اپلی کیشن استعمال کنندہ کو ، ٹریک می ، سہولت فراہم کرتا ہے۔ جس کے ذریعہ ونڈوز اژیور کلاؤڈ سرویسس اور بنگ میاپ استعمال کرنے والے مائیکرو سافٹ یوزرس متاثرہ کافوری طور پر پتہ چلا سکتے ہیں۔ گارجین کے استعمال کنندگان ایک ایس او ایس الرٹ بٹن کے ذریعہ بھی فوری مدد طلب کرسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ سکیوریٹی ایجنسیوں سے بھی ربط میں آسکتے ہیں۔ مائیکرو سافٹ انڈیا کے پرجوش پروگرامرس کے ایک گروپ نے چند ماہ کی محنت میں یہ اپلی کیشن تیار کیا ہے۔ یہ اپلی کیشن مائیکرو سافٹ گیراج میں ڈیولپ کیا گیا۔ مائیکرو سافٹ گیراج ایک عالمی نوعیت کا اختراعی قدم ہے، جو کمپنی کے ملازمین کو اپنی فرصت کے اوقات میں نئے نئے آئیدیا ز کو روبہ عمل لانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

Microsoft launches Guardian women's safety app for Windows Phone

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں