راہل گاندھی کے مقابل مودی اور کجریوال کچھ نہیں - لالو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-30

راہل گاندھی کے مقابل مودی اور کجریوال کچھ نہیں - لالو

راشٹر جنتا دل سربراہ لالو پرساد یادو نے آج مظفر نگر کے متاثرین راحت کاری کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے فرقہ ورانہ تشدد پر بی جے پی اور ایس پی کو مورد الزام ٹھرایا اور راہول گاندھی کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ۔ انہوں نے بتایا کہ نریندر مودی اور اروند کچریوال کانگریس کے نائب صدر کے مقابل کچھ بھی نہیں ہیں ۔آر جے ڈی سربراہ نے بتایا کہ کچریوال اور مودی راہول کے سامنے کچھ نہیں ہیں ۔راہول گاندھی ،راہول گاندھی ہیں ۔ آپ لوگوں نے کچریوال اور مودی کو چاند پر پہنچا دیا ہے ۔آپ ہی نے ان کی تشہیر کی ہے ۔ تاحال انہوں نے کیا کیا ہے ؟انہوں نے بتایا کہ ان کی پارٹی کانگریس کے ساتھ سمجھوتہ کرے گی ۔ لالو کے اس دورہ سے ایک ہفتہ قبل کانگریس کے نائب صدر نے گزشتہ اتوار کو شاملی کے ریلیف کیمپس کا کسی پیشگی اعلان کے بغیر دورہ کیا تھا ۔ انہوں نے راہول کے تاثرات کا اعادہ کیا کہ کیمپس میں جو لوگ مقیم ہیں انہیں اپنے مواضعات کو لوٹ جانا چاہئے ۔ لالو نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم یہوں متاثرین کے آنسو پونچھنے کیلئے آئے ہیں ۔ انہیں اپنے گھروں کو لوٹ جانا چاہئے ۔ حکومت اس کارروائی میں سہولت پیدا کرے گی ۔ عام آدمی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پارٹی ،سرخ بتی والی گاڑیوں جیسی سہولت کو ترک کرتے ہوئے ڈرامہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عام آدمی پارٹی کرپشن کی باتیں کر رہی ہے جبکہ وہ خود بد عنوان ہے ۔مودی اور ان کے قریبی مددگار امیت شاہ جنہیں آر جے ڈی سربراہ نے معاشرہے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے والے چیف منسٹر کا جنرل منیجر قرار دیا تھا ، تنقید کرتے ہوئے لالو نے بتایا کہ وہ (شاہ ) ساری فضاء کو بگاڑ رہے ہیں ۔ وہ اس وقت یہاں جنگی گھوڑے پر آئے ہوئے ہیں ۔آر ایس ایس ،مودی اورامیت شاہ یہاں (اترپردیش ) میں سر گرم ہیں ۔ وہ اس بات کیلئے کافی شہرت رکھتے ہیں ۔وہ فسادات کے وقوع میں آنے کا مشاہدہ بھی رکھتے ہیں ۔ عوام یہاں مل جل کر رہنے کے عادی ہیں لیکن فسادات ہوئے ہیں ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ امیت شاہ کو یہاں پارٹی کی انتخابی مہم سے نمٹنے کیلئے بھیجا گیا تھا جس کے بعد فرقہ وارانہ تشدد پھوت پڑا ۔ وہ ریاست کی فضاء کو بگاڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ بی جے پی ملک کی دشمن ہے اور ہم بی جے پی کے دشمن ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ طاقتیں جو ماضی میں ایسی افواہیں پھیلا رہی تھیں کہ گنیش جی دودھ پی رہے ہیں وہ ہی معاشرہ کو فرقہ پرستانہ ہیئت دینے اور داخلی وخارجی پھوٹ کیلئے کوشاں ہیں ۔نوجوانوں کو اس کا اصل نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ لالو کو اقلیتی طبقہ میں ایک مقبول عام سمجھا جاتا ہے جبکہ ان کی پارٹی آر جے ڈی 15سال سے بہار میں اقتدار پر فائز ہء جس کا سب سے بڑا سبب مسلم ۔ یادو اتحاد ہے ۔ آر جے ڈی کے سربراہ نے بتایا کہ انتشار پسند طاقتیں اور ہستنا پور (دہلی ) کی نشست پر قبضہ کرنے کے خواہاں افراد نے ہندی ریاستوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پٹنہ کی ایک ریالی میں انہوں نے یہ کہا تھا کہ عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا 2014ء کے انتخابات میں ملک متحد رہے گا یا انتشا ر میں مبتلا ہوجائے گا ۔ فسادات متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے لالو نے انہیں بتایا کہ وہ جیل میں تھے اسی لئے قبل ازیں وہاں کا دورہ نہیں کرسکے ۔ لالو کو چارہ اسکینڈل کیس میں ضمانت پر رہا کیا گیا ہے ۔

Kejriwal, Modi nothing in front of Rahul Gandhi: Lalu Prasad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں