29/دسمبر نئی دہلی پی۔ٹی۔آئی
بی جے پی کے وزیر اعظم عہدے کے امیدوار نریندرمودی پر حملہ کرتے ہوئے مرکزی کپل سبل نے آج کہا کہ گجرات فسادات نے اندر تک جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا ۔ یہ دعوی مودی نے کافی دیر سے کیا ہے ۔کپل سبل نے کہا کہ ایک بلاک میں ان کا حالیہ بیان لوک سبھا الیکشن سے پہلے دیر سے ردعمل ہے ۔سبل نے اپنی ویب سائٹ میں لکھا ہے ،مودی پر فسادات کا بوجھ بنا رہے گا ۔ انہوں نے یہ ظاہر کرنے میں کافی دیر کردی کہ اس نے انہیں اندر تک ہلاکر رکھ دیا تھا ۔ اگر ایسا ہوا ہوتا تو ان کے دل نے وقت پر ردعمل کا اظہار کیا ہوتا ۔لوک سبھا الیکشن کے عین قبل دیر سے رد عمل نہیں ظاہر ہوتا ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ مودی کے بلاک میں افسوس کا اظہار ایک ایسے سامع کیلئے تھی ،جن کی ہمدردی 2014میں اہم ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ درد دل کو چھولینے والا خود بخود ایسا جذبہ ہوتا ہے جو بغیر نفع نقصان کے ظاہر کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ درد کے 11سال کی خاموشی کے بعد دیر سے کبھی ردعمل ظاہر نہیں ہوسکتا اور ایک شخص جو خاموش رہ کر تکلیف برداشت کرتا ہے ، وہ 11سال تک خاموش نہیں رہ سکتا ۔ میں اپنے تبصرے میں خود غرض نہیں ہونا چاہتا ،میں بے ایمان نہیں ہوسکتا ۔ نجات کا یہ کا م ہمیں ا صلی مو دی سے نہیں جوڑتا ہے ۔Too late for Narendra Modi to express pain over 2002 riots, Kapil Sibal
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں