ممبئی۔(پی ٹی آئی) دہلی کے اسمبلی انتخابات میں زبردست مظاہرہ سے حوصلہ پاکر عام آدمی پارٹی نے آئندہ لوک سبھا اور ممبئی اور مہاراشٹرا میں اسمبلی انتخابات پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہماراہ نعرہ "آپ کا یہ سندیشن۔ آج دلی، کل پورا دیش"ہے۔ عام آدمی پارٹی کے ایک کارکن مینک گاندھی نے یہاں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ ہم ممبئی اور مہاراشٹرا میں چھتیس اسمبلی حلقوں سے امیدواروں کو کھڑا کریں گے۔ ہم نے تاحال لوک سبھا نشستوں کی تعداد پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ہم ممبئی اور مہاراشٹرا سے مقابلہ کریں گے۔ ممبئی میں 6 لوک سبھا نشستیں ہیں۔ دہلی کے نتائج سے ریاست میں عام آدمی پارٹی کے ارکان کے حوصلہ بلند ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی شہر میں کھلی جگہوں اور سلم کے باشندوں کی باز آبادکاری کی اسکیموں کے مسائل اٹھانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ امکنہ، برقی اور آبرسانی بھی مسائل میں شامل ہوں گے جس پر پارٹی توجہ مرکوز کرے گی۔ رائے دہندے مذبذب، بدعنوان اور عدم کارکرد حکومت سے بیزار ہوچکے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے ایک اور رکن نے یہ بات کہی۔ انتخابات میں اچھے مظاہرے کو یقینی بنانے کیلئے پارٹی سوشیل میڈیا جیسے فورمس سے نوجوانوں کو راغب کررہی ہے۔ ریاستی حکومت کے مظاہرہ، ممبئی کے حلقوں میں سرکاری فنڈز سے عدم استفادہ اور برسر اقتدار کانگریس۔ این سی پی کی مبینہ غلط کاریوں، اپوزیشن بی جے پی شیوسینا کے ارکان پارلیمان اور ارکان اسمبلی کا ڈاٹا اکٹھا کرنے کے تعلق سے پوچھنے پر گاندھی نے کہا کہ ہاں! ہم نے کافی اطلاع جمع کی ہے۔ 3 رپورٹس ہیں جس میں عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے آر ٹی آئی کا استعمال کرتے ہوئے ایم پی اور ایم ایل اے فنڈز سے استفادہ، مہاراشٹرا ہاوزنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی، ضلع کلکٹرس کے دفاتر، اراضی معاملتوں کی تفصیلات اور سرکاری اراضی کے استعمال پر خلاف ورزیوں کے تعلق سے اہم ڈاٹا اکٹھا کیا ہے۔ دہلی اسمبلی انتخابات میں اپنے شاندار مظاہرہ کے ساتھ ہر ایک کو حیرت زدہ کرنے کے بعد عام آدمی پارٹی اب آئندہ سال ہریانہ اسمبلی کے انتخابات میں مقابلہ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ ہم نے انتخابات کیلئے تیاری شروع کردی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے ہریانہ یونٹ کے ترجمان راجیو گودارا نے آج یہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ دہلی کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے حیرت انگیز مظاہرہ کے بعد انہیں اعتماد ہے کہ 90 رکنی ہریانہ اسمبلی کے انتخابات میں ایک اچھا مظاہرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی ریاست میں مبینہ لینڈر اسکامس، کرپشن اور ناقص طبی تعلیمی سہولتوں کے مسائل اٹھائے گی۔ ہریانہ میں کانگریس برسراقتدار ہے جبکہ دیگر بڑی پارٹیوں میں انڈین نیشنل لوک دل، ہریانہ جن ہت کانگریس اور بی جے پی شامل ہیں۔ جب یہ پوچھا گیا کہ آیا پارٹی 2014ء میں ہریانہ میں 10 لوک سبھا نشستوں کیلئے بھی مقابلہ کرے گی، گودارا نے کہاکہ پارٹی کی مرکزی قیادت اس پر ایک فیصلہ لے گی۔
After Delhi, AAP to focus on Maharashtra, Haryana
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں