ایران دوسری بار بھی خلا میں بندر روانہ کرنے کے تجربہ میں کامیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-15

ایران دوسری بار بھی خلا میں بندر روانہ کرنے کے تجربہ میں کامیاب

تہران
( اے پی)
صدر ایران حسن روحانی نے بتا یا کہ اسلامی جمہوریہ کو دوسری بار بھی خلا میں ایک بندر روانی کرنے کے تجربہ میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ خلا میں بندر کی روانگی خلائی گاڑی میں انسان کو روانہ کرنے کے پرواگرام کا ایک حصہ ہے۔ حسن روحانی کی ویب سائٹ پر مزید اطلاع دی گئی کہ خلا میں روانہ کردہ راکٹ میں پہلی بار مائع ایندھن استعمال کیا گیا۔ ویب سائٹ پر اس سے متعلق مزید تفصیلات پیش کی گئیں اور نہ ہی یہ بتا یا گیا کہ بند ر کو خلا میں دوسری بار کب روانہ کیا گیا تھا۔ ایران اکثر ایسی ٹکنالوجی کی کامیابیوں کے دعوے کرتا رہتا ہے جن کی آزادانہ طور پر تصدیق ناممکن ہے۔ تاہم اسلامی جمہوریہ نے خلا بازی پروگرام کے تحت انسان کو خلا میں روانہ کرنے کا پروگرام جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ ایران نے پہلی بار خلا میں بندر روانہ کرنے کا دعوی جنوری میں کیا تھا۔
Iran Reports Successfully Sending Another Monkey Into Space

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں