اقوام متحدہ
( یو این آئی)
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے بین الاقوامی برادری سے شام میں کیمیائی حملے کرنے کے ذمہ دار لوگوں پر پابندی لگانے کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جمعرات کو جاری ایک نئی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ زہریلے ہتھیاروں کا ذخیرہ تباہ کرنے پر رضا مند ہونے سے قبل شام میں 5مرتبہ کیمیائی حملے کئے جاچکے ہیں۔ بن کیموں نے کل اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کہا کہ میں شام میں کیمیائی اسلحہ کے استعمال کی مذمت کرتا ہوں جو انسانیت کے حوالے سے عالمی اصولوں کے منافی اور بھیانک جرم ہے۔ انہوں نے کہا بین الاقوامی برادری کی یہ اخلاقی اور سیاسی ذمہ داری ہے کہ وہ کیمیائی حملوں کے قصور واروں کا پتہ لگائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کی وارداتیں انجام دینے کا سوچنے والوں کے دلوں میں خوف پیدا ہو۔ بان کیمون نے کہا کہ شام نے کہا شام میں کیمیائی اسلحہ کے ذخیرے کو تباہ کرنے کے کام کی پیش رفت سے وہ مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری یہ امید کرتی ہے کہ شام 2014کے ابتدائی مہینوں میں اس مہلک ذخیرہ کو تباہ کرنے کے اپنے وعدوں کو پوری ایمانداری سے پورا کرے گا۔
UN Chief Condemns Chemical Arms Use In Syria
2013-12-15
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں