راجستھان ہائیکورٹ جج کی دختر پسند کی شادی کیلئے آزاد - سپریم کورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-17

راجستھان ہائیکورٹ جج کی دختر پسند کی شادی کیلئے آزاد - سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے آج ، راجستھان ہائی کورٹ کے ایک موجودہ جج (جسٹس راگھویندر سنگھ راتھوڑ)کی دختر کو بچانے کے لئے قدم اٹھایا ۔ لڑکی کو ان کے والد (ہائی کورٹ جج) نے مبینہ طور پر اس (لڑکی )کے بوائے فرینڈ سے شادی کرنے سے روک دیا تھا ۔ سپریم کورٹ نے ریاستی پولیس سے خواہش کی ہے کہ اس لڑکی کو ،اس کے بوائے فرینڈ کے حوالہ کردیا جائے ۔ لڑکی ،اپنے بوائے فرینڈ سدھارتھ مکرجی سے شادی کرنا چاہتی ہے ۔ لڑکی نے اپنا بیان ، جسٹس ایچ ایل وتو اور جسٹس ناگپن پر مشتمل بنچ کے سامنے ریکارڈ کرایا ۔ جس کے بعد معزز بنچ نے کہا کہ "ہم ،اس لڑکی کی بہبوداور اس حقیقت کے پیش نظرکہ وہ ، پہلے ہی بلوغ کو پہنچ چکی ہے ، یہ کہتے ہیں کہ اس (لڑکی ) کو اپنے مستقبل کے فیصلے کرنے کی آزادی ہے ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگا کہ مذکورہ لڑکے سدھارتھ مکرجی نے عدالت میں درخواست پیش کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ جسٹس راتھوڑ، اس (مکرجی )سے شادی کرنے کے ، اپنی بیٹی کے منصوبہ کے مخالف ہیں کیونکہ وہ (مکرجی ) ان کی ذات سے تعلق نہیں رکھتا اور یہ کہ انہوں نے (جسٹس راتھوڑ نے ) اپنی 30سالہ دختر کو گھر پر نظر بند رکھا ہے ۔ معزز بنچ نے جئے پور میں گاندھی نگر پولیس اسٹیشن کے حکام کو ہدایت دی کہاس لڑکی کو سدھارتھ مکرجی کے حوالہ کردیا جائے ۔ عدالت نے ان دونوں کو یہ آزادی بھی د ی کہ انہیں کوئی"مشکل" پہنچنے کی صورت میں وہ سپریم کورٹ سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔

SC allows Rajasthan HC judge's daughter to marry her boyfriend

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں