استنبول
(پی اے این ایس )
ترکی نے یوروپی یونین کے ممالک سے آئے ہوئے قریب 1100سے زائد شہریوں کو ان کے ممالک کو واپس کردیا ۔ یوروپی ممالک کے یہ شہری شام میں لڑائی میں حصہ لینے اور القاعدہ کے تحت بھرتی ہونے کیلئے ترکی میں داخل ہوئے تھے ۔ یوروپی ممالک سے 1100سے زائد افراد القاعد ہ میں شامل ہوکر شام کی لڑائی میں حصہ لینا چاہتے تھے لیکن ترکی نے ان یوروپی شہریوں کو ان کے متعلقہ ممالک کو واپس روانہ کردیا ۔ بلجیم ، جرمن ، فرانس اور لینڈ کے لڑاکا کارکن ترکی میں داخل ہوئے تاکہ وہ القاعد ہ میں شامل ہوکر شام میں لڑائی میں حصہ لے سکیں ۔ ترکی نے ان متعلقہ ممالک کو رپورٹ روانہ کی اور ان کے شہریوں کو واپس کردیا ۔ ترکی نے یوروپی شہریوں کو انٹلی جنس کی مدد سے انہیں گرفتار کیا ۔سال 2013کے دوران 41دھاوے کئے گئے اور ان شہریوں کو گرفتار کیا گیا ۔ ترکی میں اب بھی یوروپی ملکوں سے آئے ہوئے 1500لڑاکا کارکن موجود ہیں جوشام میں لڑنے کیلئے القاعدہ میں شامل ہونا چاہتے ہیں ۔ ترکی کی حکومت جہادی لڑاکا کارکنوں کی ترکی میں موجودگی کے خلاف فوری حرکت میں آگئی اور ان کے خالف ملک بھر میں دھاوے کئے گئے ۔41مرتبہ یوروپی جہادوں کو پکڑنے دھاوے کئے گئے اور1100 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور انہیں واپس ان کے ممالک کو روانہ کردیا گیا ۔ ترکی نے تین برسوں کے خلاف کار روائی شروع کی ۔ اس مہم کے دوران 518مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا اور ان ہی کے 217افراد کو قید کی سزا دی گئی ۔
Turkey deports 1,100 European fighters to countries of origin
2013-12-03
تاریخ اشاعت : 2013-12-03
زمرہ
arab-muslim
ترکی نے یورپین یونین کے 1100 جہادیوں کو اپنے ملک سے نکال دیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں