نوجوان سعودی تاجروں کو تربیت فراہم کرنے انڈو عرب چیمبر کی پیشکش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-20

نوجوان سعودی تاجروں کو تربیت فراہم کرنے انڈو عرب چیمبر کی پیشکش

دُبئی
(پی ٹی آئی)
انڈو۔عرب چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریزنے جوان سعودی تاجروں اورنجینئروں کو،سعودی عرب میں چھوٹے اورمتوسط تجارتی ادارے قائم کرنے کے لئے اعانت کاپیشکش کیاہے۔مذکورہ فورم،نوجوان سعودی تاجروں اورانجینئروں کوتربیت اورٹکنالوجی مہارت فراہم کرے گا۔اس فورم نے سعودی مردوخواتین تاجروں پرہندوستان میں سرمایہ کاری کے لئے زوردیاہے۔فورم کے ایک عہدیدارنے بتایاکہ یہ فورم(چیمبر)،نوجوان سعودی مردوخواتین کوہندوستان میں مدعوکرنے کے لئے تیارہے اوران شعبہ جات میں تربیت فراہم کرنے تیارہے جن میں وہ(تاجرین)انٹرپرائزس(تجارتی ادارے)کھولناچاہتے ہیں۔چیمبرس کے اکزیکٹیوڈائرکٹرسنند ہ راجندرن نے عرب نیوزکوبتایاکہ\'\'یہاں ہمارے روڈشوکے دوران میں نے27سعودی اج نجینئرنگ طلباسے ملاقات کی جوہندوستان کے ساتھ تجارت کرنااورتربیت حاصل کرناچاہتے تھے تاکہ سعودی عرب میں اپنے خودکے چھوٹے اورمتوسط تجارتی ادارے شروع کرسکیں۔میں،ان سعودی طلباکے اختراعی خیالات سے بہت متاثر ہوئی\'\'راجندرن نے سعودی عرب کومشرق وسطی کی ایک تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت قراردیااورکہاکہ وہاں تجارتی ترقی کے عظیم ترمواقع موجودہیں۔انہوں نے سعودی۔ہندوستانی معاشی اورتجارتی بڑھتے ہوئے تعلقات پربھی روشنی ڈالی۔
Indian chamber offers support for young Saudis to set up SMEs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں