غیر قانونی رقم کی برآمد میں ہندوستان پانچواں بڑا ملک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-13

غیر قانونی رقم کی برآمد میں ہندوستان پانچواں بڑا ملک

ہندوستان2002اور2011کے درمیان غیرقانونی رقم کی برآمدمیں پانچواں بڑاملک ثابت ہواہے جس کے تحت343.04بلین امریکی برآمدکئے گئے اور2011میں84.93بلین امریکی ڈالرباہربھیجے کے ساتھ تیسرامقام حاصل کیاہے۔نئی رپورٹ کے مطابق جرائم،کرپشن اورٹیکس چوری سے2012کے دوران ترقی پذیردنیاسے946.7بلین ڈالرکی نکاسی کی گئی اوراس میں2010کے مقابلہ میں13.7فیصدکااضافہ ہواہے اوریہ اعدادوشمار832.4بلین ڈالرتک پہنچ گئے۔ایلیسٹ فینانشیل کلوزفرم ڈیولیمنٹ کنٹریز2002-2011کے زیرعنوان رپورٹ میں یہ بات کہی گئی۔رپورٹ کے مطابق2002اور2011کے درمیان مجموعی طورپرغیرقانونی معاشی بہاوترقی پذیرممالک سے 5.9ٹریلین ڈالررہا۔جی ایف آئی کے صدرریمنڈبیکرنے کہاکہ عالمی معاشی بحران کے تناظرمیں عالمی معیشت محتاط رہی ہے۔ایسے میں ترقی پذیرممالک سے ہرسال زیادہ سے زیادہ رقم غیرقانونی طریقہ سے محفوظ کی جارہی ہے۔رپورٹ میں کہاگیاکہ15سرکردہ آمدکنندگان میں سے چھکاغیرقانونی سرمایہ ایشیا،چین،ملیشیا،ہندوستان۔انڈونیشیا،تھائی لینڈاورفلپائن سے ہے۔ان میں آفریقہ سے تعلق رکھنے والوں میں نائیجریااورجنوبی افریقہ ہیں۔یوروپ کے چار ممالک میں روس،بیلاروس،پولینڈاورسربیاشامل ہیں جبکہ مغربی نصف کرہ میں میکسیکواور برازیل ہے۔جبکہ میناریجن میں صرف عراق ہے۔پچھلے دس سال چین1.08ٹریلین امریکی ڈالرکے کالادھن کے بہاوکے ساتھ سرفہرست رہاہے۔

India is fifth largest developing country exporter of illicit cash

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں