Devyani arrest case fallout: India withdraws ID cards of US Consulates
ہندوستانی سفارتکار دیویانی کھوبرا گاڈے کی گرفتاری اور ان کے ساتھ امریکی پولیس کی بدسلوکی پر اپنا رویہ سخت کرتے ہوئے ہندوستان نے امریکی سفارتکاروں کو دی گئی کچھ خاص سہولیات واپس لینے کے اپنے فیصلے پر عمل شروع کردیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ قونصل خانوں کے سفارتکاروں اور ان کے ارکان خاندان کو شناختی کارڈ لوٹانے کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن کل ختم ہوگئی۔ اب یہ شناختی کارڈ واپس لے لئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ان کے شناختی کارڈوں کی جگہ نئے شناختی کارڈ صرف سفارتکاروں کو دئیے جائیں گے۔ ان کے افراد خاندان کو نہیں کیونکہ امریکہ میں ہندوستانی سفارتکاروں کے افراد خاندان کو شناختی کارڈ نہیں دئیے جاتے۔ نئے شناختی کارڈ ٹھیک اسی طرح کے ہیں جیسے امریکہ میں ہندوستانی قونصل خانے کے سفارتکاروں کو دئیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ اس سے دونوں ملکوں میں ایک دوسرے کے سفارتکاروں کو یکساں سہولیات ملیں گی۔ ہندوستان اب تک امریکی سفارتکاروں کو زیادہ سہولیات دے رہا تھا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں