ہند پاک سرحد پر امن کو یقینی بنانے کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-25

ہند پاک سرحد پر امن کو یقینی بنانے کا فیصلہ

ہندوستان اور پاکستان نے آج خطہ قبضہ پر جنگ بندی کے معاہدہ کو برقرار رکھنے کیلئے موجودہ میکانزم کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خطہ قبضہ پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی اور 5 سپاہیوں کی ہلاکت کے بعد باہمی تعلقات میں پیدا ہونے والے تناؤ کو دور کرنے کیلئے ہندوستان اور پاکستان کے ڈائرکٹر جنرلس آف ملٹری آپریشنس نے آج واگھا۔ اٹارسی سرحد پر ملاقات کی تاکہ خطہ قبضہ پر امن و سکون کو یقینی بنانے اور کشیدگی دور کرنے کوئی میکانزم طے کیا جاسکے۔ میٹنگ میں دونوں ممالک نے خطہ قبضہ پر جنگ بندی برقرار رکھنے اور موجودہ میکانزم کو مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا۔ واگھا سرحد پر گذشتہ 14 برسوں میں فوجی عہدیداروں کی یہ پہلی راست ملاقات تھی۔ لیفٹنٹ جنرل ونود بھاٹیہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب میجر جنرل عامر ریاض کے ساتھ تقریباً دو گھنٹے طویل بات چیت کے بعد کہا "ہم نے نہایت خیر سگالی" تعمیری اور مفید میٹنگ کی ہے۔ ہم نے خط قبضہ پر جنگ بندی اور موجودہ میکانزم کو مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ "دونوں ممالک کے ڈائرکٹر جنرلس کی آخری ملاقات کارگل جنگ کے بعد 1999ء میں ہوئی تھی۔ دونوں کے درمیان اس ملاقات کا فیصلہ وزیراعظم منموہن سنگھ اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کی جانب سے نیویارک میں ملاقات کے موقع پر کیا گیا تھا۔ دونوں قائدین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سیشن کے موقع پر ملاقات کی۔ ڈائرکٹر جنرلس کے درمیان تبادلہ خیال کی ضرورت سرحد پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات کی وجہہ سے پیش آئی ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران خط قبضہ پر دونوں ممالک کے سپاہیوں کے درمیان تصادم کے کئی واقعات پیش آئے جن میں اس سال جنوری کا تکلیف دہ واقعہ بھی شامل ہے جبکہ 5ہندوستانی سپاہی ہلاک ہوئے جن میں ایک کا سر قلم کردیا گیا۔

India, Pak DGMOs agree on new peace mechanism along border

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں