ہند پاک سرحدی عہدیداروں کی آج سے میٹنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-24

ہند پاک سرحدی عہدیداروں کی آج سے میٹنگ

چندی گڑھ۔(آئی اے این ایس) ہند۔پاک سرحدی عہدیداروں کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا کل سے پاکستانی شہر لاہور میں آغاز عمل میں آئیگا۔ بی ایس ایف کے ایک سینئر عہدیدار نے آج یہ بات بتائی۔ یہ میٹنگ 28دسمبر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ میٹنگ ایک ایسے وقت منعقد کی جارہی ہے جب کہ جموں و کشمیر میں حالیہ چند مہینوں کے دوران پاکستانی سرزمین سے دراندازی کی کوششوں کے سبب کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ پنجاب میں بین الاقوامی سرحد کے ذریعہ پاکستان سے ہندوستان میں منشیات کی اسمگلنگ میں بھی جاریہ سال اضافہ ہوا ہے۔ پنجاب میں بین الاقوامی سرحد کے ذریعہ پاکستان سے ہندوستان میں منشیات کی اسمگلنگ میں بھی جاریہ سال اضافہ ہوا ہے۔ بی ایس ایف کے ڈائرکٹر جنرل سبھاش جوشی اس میٹنگ کیلئے ہندوستانی وفد کی پاکستان کو قیادت کریں گے۔ پاکستانی رینجرس (سندھ) کے ڈائرکٹر جنرل میجر جنرل رضوان اختر، پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ بی ایس ایف اور پاکستان رینجرس کے سینئر عہدیداروں کی میٹنگ ہر چھ ماہ بعد ہوتی ہے لیکن پہلی مرتبہ بی ایس ایف کے ڈائرکٹر جنرل خود وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ ہندوستانی وفد میں بی ایس ایف کے خصوصی ڈائرکٹر جنرل (ویسٹ) اور جموں، پنجاب، راجستھان ، گجرات فرینٹےئرس کے انسپکٹرس جنرل کے علاوہ دہلی میں بی ایس ایف ہیڈ کوارٹرس کے انسپکٹر جنرل بھی شامل رہیں گے۔ بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے علاوہ دہلی میں بی ایس ایف ہیڈ کوارٹرس کے انسپکٹر جنرل بھی شامل رہیں گے۔ بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل اور پنجاب فرنٹےئر کے ترجمان آر پی ایس جسوال نے کہاکہ بی ایس ایف اورپاکستان رینجرس کا اعلیٰ ترین سطح کا سرحدی اجلاس ہے۔ اس میٹنگ کے دوران باہمی تشویش کے معاملے جیسے دفاعی تعمیرات، سرحدی واقعات اور بین سرحدی جرائم جیسے منشیات کی اسمگلنگ، دراندازی، اسلحہ و گولہ بارود و جعلی کرنسی کی اسمگلنگ، غلطی سے سرحد عبور کرنے کے واقعات اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیاجائے گا تاکہ سرحد پر موثر انتظام کیا جاسکے۔

India, Pak border officials meet

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں