اردو میڈیا پروفیشنلس کے لیے ڈپلوما کورسز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-20

اردو میڈیا پروفیشنلس کے لیے ڈپلوما کورسز

اردو زبان کے میڈیا پروفیشنلس کی صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے انڈین انسٹیٹیوٹ آف ماس کمیونکیشن (آئی آئی ایم سی) نے اردو صحافت میں 5 ماہ کا ڈپلوما کورس شروع کیا ہے۔ اس کورس کا مقصد اردو زبان کے اخبارات میں کام کرنے والے صحافیوں کی مہارت میں اضافہ اور اس زبان کے میڈیا پروفیشنلس کی صلاحیتیوں کو فروغ دینا ہے۔ انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ منسٹری نے ایک بیان میں یہ بات بتائی۔ وزیر اطلاعات و نشریات منیش تیواری نے آل انڈیا کانفرنس آف اردو ایڈیٹرس میں صحافیوں اور مدیروں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا جس کے بعد یہ پہل کی گئی ہے۔ اس بات چیت کے دوران اردو میڈیا کے نمائندوں نے وزیر موصوف سے درخواست کی تھی کہ وہ اس زبان میں مختصر مدتی کورس کے ذریعہ صلاحیتوں کے فروغ کا پروگرام شروع کریں۔ وزارت نے اپنے بیان میں کہاکہ آئی آئی ایم سی کی طرف سے شرع کیا گیا کورس غیر رہائشی ہے اور شعبہ صحافت، ٹکنالوجی کے استعمال، کاپی رائٹنگ اور ٹی وی کیلئے لکھنے والوں میں جدید رجحانات اور مشقوں پر مشتمل ہے۔ اس کورس کا مقصد اردو صحافت میں کام کرنے والوں کی صلاحیتوں میں اضافہ اور انہیں فروغ دینا ہے۔ آئی آئی ایم سی نے تمام نامور ہندی اردو اخبارات میں اشتہارات جاری کرتے ہوئے 16دسمبر تک درخواستیں داخل کرنے کی خواہش کی تھی۔ اردو صحافت کیلئے انٹرنس امتحان 20 اکتوبر کومنعقد ہوا تھا جب کہ 9 نومبرکو انٹرویو لیا گیا تھا۔ کورس کا آغاز 8 طلباء کے ساتھ 2دسمبر سے ہوا اور توقع ہے کہ یہ آئندہ سال اپریل تک مکمل ہوجائے گا۔

IIMC commences course in Urdu journalism

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں